بجلی کی وزارت

کابینہ نے عارضی میگا پاور پروجیکٹس کے لیے میگا پاور پالیسی2009 میں ترمیم کو منظوری دی

Posted On: 30 MAR 2022 2:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج ٹیکس حکام کو حتمی میگا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے لیے 10 عارضی میگا سرٹیفائیڈ پروجیکٹس کی نشاندہی کرنے کے لیے وقت کی توسیع (36 ماہ) کو منظوری  دے دی ۔

حتمی میگا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع ڈویلپرز کو مستقبل کے پی پی ایز  کے لیے مسابقتی بولی لگانے اور پالیسی کی شرائط کے مطابق ٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔ بڑھتی ہوئی لیکویڈیٹی ملک کی مجموعی ترقی کو فروغ دے گی اور مختلف دباؤ والے توانائی اثاثوں کی بحالی کو بھی یقینی بنائے گی۔

دس عارضی میگا پراجیکٹس جو ٹیکس حکام کو حتمی میگا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے لیے کمیشن شدہ/جزوی طور پر  کمیشن شدہ شروع کیے گئے ہیں، کی مدت درآمد کی تاریخ سے 120 ماہ کی بجائے 156 ماہ تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس توسیعی مدت کے دوران، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) کے ساتھ مل کر فرم توانائی ( وقفے وقفے سے قابل تجدید توانائی، ذخیرہ کرنے اور روایتی طاقت کا مجموعہ) کے لیے بولیاں طلب کی جائیں گی۔ میگا پروجیکٹس سے پی پی ایز  کو محفوظ بنانے کے لیے اس طرح کی بولیوں میں حصہ لینے کی توقع کی جائے گی۔ بجلی کی وزارت اس مدت میں ایک متبادل بھی تیار کرے گی جو کہ موجودہ بجلی کی منڈیوں کی بنیاد پر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ فوائد صارفین تک مسابقتی انداز میں منتقل ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-  س ک)

U. No. -3492



(Release ID: 1811760) Visitor Counter : 140