بھاری صنعتوں کی وزارت

حکومت ہند نے سیمی کنڈکٹرچپس کی سپلائی کو بہتربنانے کی غرض سے کئی اقدامات کئے

Posted On: 29 MAR 2022 12:45PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کے وزیرمملکت جناب کرشن پال گوجرنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔

حکومت نے الیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹکنولوجی کی وزارت  سے عندیہ ملنے پرسیمی کنڈکٹرس کی سپلائی کو بہتربنانے کی غرض سے کئی اقدامات  کئے ہیں۔  اس سلسلے میں درج ذیل پروجیکٹوں  کی منظوری دی گئی ہے :

  1. زیادہ مقدارمیں بجلی کی فری کوئینسی والے الیکٹرونکس کے لئے گیلیئم نائٹ رائیڈ ایکو نظام کو تقویت بہم پہنچانے والے مرکز اورانکوبیٹرکا قیام
  2. پیداوارسے منسلک تربیتی اسکیم پی ایل آئی اسکیم کے تحت این اے این ڈی فلیش میموری کو اکٹھاکرنے ، جانچ کرنے ، نشانزدکرنے اورپیکیجنگ (اے ٹی ایم پی ) کے قیام سے متعلق پروجیکٹ
  3. ٹرانسسٹرس ، ڈائیوڈی وغیرہ سمیت مجرد سیمی کنڈکٹرآلات کےلئے پروجیکٹ کو پیداوار سے منسلک تربیتی اسکیم (پی ایل آئی ) اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے ۔
  4. الیکٹرونک اجزا  اورپرزوں اورسیمی کنڈکٹرس کی مینوفیکچرنگ کے فروغ سے متعلق اسکیم (ایس پی ای سی ایس ) کے تحت مالی ترغیبات

 

*****

 

ش ح ۔  ع م۔ ع آ

U-3407



(Release ID: 1810882) Visitor Counter : 100