وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

گوا میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس کےذریعہ واٹر اسپورٹس اور متعلقہ سرگرمیوں میں 27 کورس تیار کیے گئے ہیں: جناب جی کشن ریڈی

प्रविष्टि तिथि: 28 MAR 2022 3:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 مارچ 2022:

سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  گوا میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس (این آئی ڈبلیو ایس) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم) کے تحت ایک مرکزی خودمختار ادارہ ہے، جو واٹر اسپورٹس اور متعلقہ سرگرمیوں میں تربیت اور سرٹیفکیشن کا کام انجام دیتا ہے۔ گوا کے این آئی ڈبلیو ایس کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانی سے متعلق کھیلوں میں تربیت فراہم کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مرکزی خود مختار ادارے کےکسی بھی مرکز کو کھولنے کے لیے سیاحت کی ترقی کے مضمرات، وسائل کی دستیابی، ترقی کے امکانات، مطالبات اور اسی طرح کے دیگر عوامل پرغور کیا جاتا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی مختلف مقامات کے درمیان تقابلی فوائد پر غور کیا جاتا ہے۔ مہاراشٹر  میں این آئی ڈبلیو ایس کے قیام کے لیے وزارت کو کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

ملک میں واٹر اسپورٹس سے متعلق سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے  وزات ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔ وزارت سیاحت  سودیش درشن اسکیم کے تحت جزیرہ، ساحل سمندر اور واٹر فرنٹ ترقی کے لیے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مالی امداد فراہم کراتی ہے، جس میں واٹر اسپورٹس، ساحل سمندر کی سلامتی، وغیرہ اہم جزو کی حیثیت ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت میں ایڈوینچر ٹور آپریٹروں کی منظوری کے لیے وزارت کے پاس ایک میکنزم ہے۔

گوا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس (این آئی ڈبلیو ایس) کے توسط سے، پالیسیوں، رہنما خطوط، ایس او پی، افرادی قوت کی تربیت، وغیرہ کی تیاری سے متعلق معاملات میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو تعاون فراہم کرایا جاتا ہے۔ ان سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے، این آئی ڈبلیو ایس نے پہلے ہی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ انڈین نیوی فزیکل ٹریننگ اسکول کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت  کا انتظام کیا ہے۔

این آئی ڈبلیو ایس کے ذریعہ واٹر اسپورٹس اور متعلقہ سرگرمیوں میں 27 سے زائد کورس بھی تیار کیے گئے ہیں۔ ادارے کے ٹرینر حضرات مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو بھی تربیت فراہم کرتے ہیں اور کیمپس سے باہر تربیتی کورس بھی چلاتے ہیں۔ این آئی ڈبلیو ایس آن لائن اور فزیکل دونوں  طریقوں سے واٹر اسپورٹس بیداری مہمات کا بھی اہتمام کرتا ہے۔

 

 

*****

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3362


(रिलीज़ आईडी: 1810730) आगंतुक पटल : 150
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Telugu , Kannada