امور داخلہ کی وزارت
بھارت کے صدرجمہوریہ آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی شہری تفویض اعزازات تقریب II کے دوران پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈز برائے سال 2022 تفویض کریں گے
Posted On:
28 MAR 2022 11:02AM by PIB Delhi
آغاز
بھارت کے صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی شہری تفویض اعزازات تقریب II کے دوران پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈز برائے سال 2022 تفویض کریں گے۔آج کی تفویض اعزازات تقریب کے دوران اعزاز حاصل کرنے والے نمایاں افراد میں ، پدم وبھوشن سے سرفراز ہونے والے ڈاکٹر پربھاآترے اور جناب کلیان سنگھ (بعد از مرگ) شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ پدم بھوشن اعزاز یافتگان میں جناب وکٹر بنرجی، ڈاکٹرسنجیا راجا رام (بعد از مرگ)، ڈاکٹر پرتبھا رے اوراچاریہ وششٹھ ترپاٹھی ،نیز ڈاکٹرکرشنا مورتی ایلا ا ور محترمہ سچترا کرشنا ایلا(دونوں) شامل ہیں۔ شہری تفویض اعزازات تقریب ۔I مارچ 21 کومنعقد کی گئی تھی۔
یہ اعزازات تین زمروں میں تفویض کئے جاتے ہیں ، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ۔یہ اعزازات بہت سے علوم / اور شعبوں سے متعلق سرگرمیوں کے لئے دیئے جاتے ہیں ۔ ان میں آرٹ،سماجی خدمت، عوامی امور، سائنس اور انجینئرنگ ، تجارت اور صنعت، علاج معالجہ، ادب اور تعلیم، اسپورٹس، شہری خدمات وغیرہ شامل ہیں ۔ پدم وبھوشن غیرمعمولی اور امتیازی خدمات کے لئے، جبکہ پدم بھوشن اعلیٰ درجہ کی منفرد خدمات کے لئے اور پدم شری کسی بھی میدان میں ممتاز خدمات کے لئے دیا جاتا ہے ۔ ان اعزازات کااعلان ہر سال یوم جمہوریہ تقریبات کے موقع پر کیا جاتا ہے ۔
یہ اعزازات ہندوستان کے صدرجمہوریہ کے ہاتھوں راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی رسمی تقریبات کے دوران دیئے جاتے ہیں۔ اس سال مجموعی طور پر 128 پدم ایوارڈز تفویض کئے جارہے ہیں جس میں دو مشترک اعزازات بھی شامل ہیں (مشترک اعزاز دوافراد کو دیا جاتا ہے لیکن ایک ہی شمار کیا جاتا ہے )۔اعزاز یافتگان کی فہرست میں چار پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور 107 پدم شری اعزازات شامل ہیں ۔ 34 اعزاز یافتگان خواتین ہیں ، اس کےعلاوہ اس فہرست میں غیر ملکی افراد / این آر ا ٓئی/ پی آئی او / او سی آئی زمرے سے 10 افراد موجود ہیں جبکہ 13 افراد کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا جارہا ہے ۔
*****
ش ح –س ب۔ف ر
U.No:3324
(Release ID: 1810389)
Visitor Counter : 243