سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
"ریکوگنیشن، ریگولیشن اور کنٹرول آف آٹومیٹڈ ٹیسٹنگ سٹیشنز (اے ٹی ایس)" کے قوانین میں ترامیم کے مسودہ کا نوٹیفکیشن جاری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2022 1:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 27 مارچ روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 25 مارچ 2022 کو ایک مسودہ کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں آٹومیٹیڈ ٹیسٹنگ اسٹیشنوں (اے ٹی ایس) کی شناخت، ریگولیشن اور کنٹرول کے قوانین میں مخصوص ترامیم کی جائیں گی۔ اس سے قبل یہ 23 ستمبر 2021 کو شائع ہوئی تھیں۔
اس مسودہ قوانین میں درج ذیل پہلوؤں میں ترامیم کی تجویز پیش کی گئی ہیں: ان اسٹیشنوں کے قیام کے لیے اہلیت کے معیار، آلات سے سرور تک ٹیسٹ کے نتائج کی خودکار ترسیل، ایک ریاست میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو دوسری ریاست میں جانچنے کے قابل بنانا، اور گاڑی کو حتمی قرار دینے کا معیار شامل ہے۔ دو جدولوں میں کچھ معمولی تبدیلیاں بھی تجویز کی گئی ہیں، جو اے ٹی ایس میں نصب کیے جانے والے آلات اور ٹیسٹوں کی تفصیلات فراہم کرتی ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کی جانچ کے لیے کچھ نئے آلات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیسٹ کے نتائج کے لیے ایک نیا معیاری فارمیٹ شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد گاڑیوں کے مالکان کو سہولت فراہم کرنا اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن تمام اسٹیک ہولڈرز کے تبصروں اور تجاویز کے لیے 30 دن (24 اپریل 2022 تک) پبلک ڈومین میں رہے گا۔
گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-3296
(ریلیز آئی ڈی: 1810213)
وزیٹر کاؤنٹر : 173