بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ساگر مالا پروجیکٹ کی صورتحال

Posted On: 25 MAR 2022 12:10PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ساگر مالا پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر تقریبا 5.48 لاکھ کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت  سے آٹھ سو زیادہ پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن پر عمل درآمد کیا جائیگا۔ساگر مالا پروجیکٹوں میں مختلف زمروں کے پروجیکٹ شامل ہیں جیسے موجودہ بندرگاہوں  اور ٹرمنلس ، نئے بندرگاہوں، ٹرمنلس ، رورو اور سیاحتی گودیوں کی جدیدکاری، بندرگاہ کی کنکٹیوٹی کو بڑھانا، اندرون ملک آبی شاہراہوں ، لائٹ ہاؤس سیاحت، بندرگاہ کے اطراف صنعت کاری کو بڑھانا، ہنرمندی کا فروغ، ٹیکنالوجی مراکز وغیرہ کی جدید کاری وغیرہ۔پانچ ستونوں کے مطابق ساگر مالا پروگرام میں پروجیکٹوں کی تفصیل دی گئی ہے وہ ضمیمہ ایک میں فراہم کی گئی ہے۔

جواہر لال نہرو بندرگاہ پر خصوصی اقتصادی زون ،دین دیال بندرگاہ  اور پیرادیپ پورٹ پر اسمارٹ انڈسٹریل پورٹ سٹی اور وی او چدمبرناربندرگاہی علاقہ میں ساحلی روزگار یونٹ ساگر مالا پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

1,25,776 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نئے بندرگاہوں کی تعمیر وترقی سے متعلق چودہ پروجیکٹس ساگر مالا پروگرام کا حصہ ہیں یہ پروجیکٹس آندھراپردیش ، مہاراشٹر ، گجرات، کرناٹک ، انڈمان نیکوبارجزائر اور تمل ناڈو سمیت بہت سی ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے  ہوئے ہیں۔اسٹیٹ میریٹائم بورڈس اور بڑی بندرگاہوں کے ذریعہ ان پروجیکٹوں کو نافذ کیا جائیگا۔ گجرات میں چھارا میں بلک ٹرمنل / گرین فیلڈ پورٹ اور بھاؤ نگر پورٹ پر سی این جی ٹرمنل سمیت نئے بندرگاہوں کی تعمیر وترقی سے متعلق دو پروجیکٹ ساگر مالا پروگرام کا حصہ ہیں۔

پروجیکٹ کا ستون/موضوع

کل میزان

مکمل کرلیا گیا

زیر نفاذ

#

ٹی پی سی

(کروڑ روپے میں)

#

ٹی پی سی

(کروڑ روپے میں)

#

ٹی پی سی

(کروڑ روپے میں)

مندر گاہ کی جدید کاری اور نئی بندرگاہ کی تعمیر وترقی

237

250606

82

29575

56

37375

بندرگاہ کی کنکٹویٹی کو بڑھانا

213

138514

57

20958

71

84140

بندرگاہ کی دیکھ بھال میں صنعتکاری

33

119845

9

45865

21

72705

ساحلی برادری کی ترقی

77

10135.7

18

1422.9

19

2351

ساحلی جہاز رانی اور آئی ڈبلیو ٹی

242

29382

28

1178

51

15953

کل میزان

802

548484

194

99000

218

212526

*****

 

 

U.No3199

ش ح۔ ح ا ۔س ا



(Release ID: 1809568) Visitor Counter : 123