امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکزی صارفین تحفظ اتھارٹی نے سینسوڈائن  پروڈکٹس کے  اشتہارات کے خلاف حکم نامہ جاری کیا


سی سی پی اے نے  ’’ دنیا بھر میں دانتوں کے ڈاکٹروں کے ذریعہ سفارش کئے گئے  ‘‘اور ’’دنیا کے نمبر 1 سینسی ویٹی ٹوسٹ پیسٹ ‘‘ کا دعوی کرنے والے اشتہارات کو بند کرنے کی ہدایت دی؛10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا

سی سی پی اے نے پہلے ہی  سینسوڈائن پروڈکٹس کے اشتہارات کو  بند کرنے کی ہدایت دی ہے جو غیر ملکی دانتوں کی ڈاکٹروں کی حمایت  کو دکھاتے ہیں

Posted On: 22 MAR 2022 2:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 مارچ 2022/

محترمہ ندھی کھرے کی  صدارت میں سینٹرل کنزیومر  پروٹیکشن اتھارٹی  (سی سی پی اے)نے حال ہی میں سینسوڈائن   پروڈکٹس کے مبہم اشتہارات کے خلاف  ہدایات جاری کی ہیں، جو ’’دنیا بھر میں دانتوں کے ڈاکٹروں کے ذریعہ  حمایت  ‘‘اور ’’دنیا کا نمبر1 سنسی ویٹی ٹوٹھ پیسٹ‘‘ ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔

 یہ قابل ذکر ہے کہ  ، پہلے سی سی پی اے نے سینسو ڈائن پروڈکٹس کے  اشتہارات کو بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے  9فروری 2022 کو حکم جاری کیا تھا، جو غیر ملکی دانتوں کے ڈاکٹروں کے ذریعہ حمایت کو  دکھاتا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ  سی سی پی اے نے ٹیلی ویژن، یوٹیوب، فیس بک  اور ٹوئیٹر سمیت مختلف پلیٹ فارموں پر سینسوڈائن پروڈکٹس کے خلاف ازخود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کی تھی،  جس میں ہندستان کے باہر خدمت انجام دینے والے دانتوں کے ڈاکٹر (برطانیہ میں کام کررہے  تھے) سینسوڈائن پروڈکٹس کے  استعمال کی حمایت ظاہر  کی گئی تھی  جیسے کہ سینسوڈائن  ریپڈ ریلیف اور سیسنو ڈائن   فریش جیل   دانتوں کی  سینسی ویٹی سے  حفاظت کے دعوے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دعوی کیا گیا تھا کہ  سینسوڈائن   ’’دنیا بھر کے دانتو ں کے ڈاکٹروں کے ذریعہ   سفارش  یافتہ ،‘‘’’دنیا کا نمبر 1 سینسی ویٹی ٹوٹھ پیسٹ‘‘ اور ’’ میڈیکلی  تصدیق شدہ راحت،  60 سیکنڈ میں کام کرتا ہے۔‘‘

کمپنی کے ذریعہ پیش کئے گئے  جواب کی جانچ کےبعد ، سی سی پی اے نے پایا کہ  کمپنی  کے ذریعہ اپنے دعوؤں کی حمایت میں پیش کئے گئے  دو بازا ر سروے ’’دنیا بھر میں دانتوں کے ڈاکٹروں کے ذریعہ سفارش کیا گیا۔‘‘ اور اشتہارات میں کئے گئے  ’’دنیا  کے نمبر 1 سینسی ویٹی ٹوٹھ پیسٹ ‘‘ صرف ہندستان میں  دانتوں کے ڈاکٹروں کے ساتھ منعقد کئے گئے تھے۔  اشتہارات میں کئے گئے دعووں کی تصدیق کرنے یا سیسنوڈائن پروڈکٹس کی دنیا بھر میں کسی خصوصیت کا اشارہ ردینے کے لئے کمپنی کے ذریعہ کوئی ٹھوس مطالعہ   یا مواد  پیش کیا گیا تھا۔اس طرح  دعووں کو کسی بھی وجہ   یا  مقصد  کے بغیرپایا گیا۔

سی سی پی اے نے  ’’کلنیکلی طور سے ثابت راحت ، 60 سیکنڈ میں  کام کرتا ہے ‘‘ کے دعووں کے سلسلہ میں،  ڈرگس کنٹرول آف جنرل آف انڈیا سینٹرل ڈرگس  کنٹرول آرگنائزیشن  (سی ڈی ایس سی او)  کو کمپنی کے ذریعہ  کئے گئے دعووں کی اصلیت پر اپنے تبصرے پیش کرنے کے لئے  لکھا تھا۔ سی ڈی ایس او نے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرول ، لائسنسنگ اتھارٹی ، سلواسا   کو کمپنی کے ذریعہ   کئے گئے  دعووں کی  جانچ کرنے کی  ہدایت دی ہے۔

ڈرگ اسسٹنٹ کنٹرول نے  سی سی پی اے کو لکھا ہے کہ کمپنی کے ذریعہ کئے گئے  دعووں کی  جانچ کی جارہی ہے اور سماعت کے عمل کے بعد آگے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ سی ڈی ایس او، لائسنسنگ اتھارٹی ، سلواسا سے کلینکلی   طور سے ثابت راحت، 60 سیکنڈ میں کام کرتا ہے، کے دعوے کے سلسلہ میں  موصولہ  بات چیت کے مدنظر ، معاملہ اب   اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر  ، اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹ،  سلواسا کے پاس ہے۔

 اس لئے  سی سی پی اے نے 7 دنوں کے اندر دنیا بھر کے دانتوں کے ڈاکٹروں کے ذریعہ  سفارش کیا گیا  اور دنیا کے نمبر 1  سنسیٹی ویٹی ٹوٹھ پیسٹ  ، کا دعو ی کرنے والے  سینسوڈائن پروڈکٹس کے اشتہارات کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اور دس لاکھ روپے کے جرمانے کی ادائیگی کرنے کا ہدایت دی ہے،۔ساتھ ہی غیر ملکی  دانتوں کے ڈاکٹروں کے حمایت دکھانے والے اشتہارات کو   سی پی اے کے ذریعہ جاری  پہلے کی ہدایت کے مطابق  بند کرنے کا  حکم دیا گیا ہے۔

کووڈ19 وبا کے آس پاس صارفین کی  حساسیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے  سی سی پی اے نے مبہم  اشتہارات کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے جس میں  13 کمپنیوں نے  اپنے اشتہارات واپس لے لئے  اور تین کمپنیوں نے  سدھار کے ساتھ اشتہار دیئے

 اس کے علاوہ ،  مبہم اشتہارات اور تجارت کے غیر مناسب طریقے کے خلاف  صارف   کا تحفظ کرنے کے لئے ، سی سی پی اے نے دو مشورے بھی  جاری کئے ہیں۔ پہلی ایڈوائزری 20 جنوری 2021 کو  جاری کی گئی تھی   جس میں صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کو  مبہم دعوی کرنے کے لئے  کہا گیا تھا جو کووڈ 19 وبا کی صورتحال  کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور  کسی بھی اہل اور اشتہار کے سچ   کے ذریعہ  حمایت یافتہ نہیں ہیں۔ دوسری ایڈوائزی یکم اکتوبر 2021 کو جاری کی گئی جس میں صارفین کا تحفظ ای -کامرس ایکٹ2020 کی تجاویز پر تعمیر پر  روشنی ڈالی گئی تھی۔

سی سی پی اے نے ایکٹ کے دفعہ 18(2) (جے) کے تحت دو حفاظتی نوٹس بھی جاری کئے ہیں جو صارفین کو ایسے سامان خریدنے کے لئے خبردار کرتے ہیں جو بغیر  جائز  آئی ایس آئی مارک کے  نہیں ہیں اور مرکزی حکومت کے ذریعہ   لازمی استعمال کے لئے ہدایت کردہ  بی آئی ایس  اسٹینڈرزکی  خلاف ورزی کرتےہیں۔ ہیلمٹ ، پریشر کوکرا ور باورچی خانہ  ، گیس سلینڈر  کے سلسلہ میں   جہاں پہلا   تحفظاتی نوٹس    مورخہ6 دسمبر 2021 کو   جاری کیا گیا تھا،   وہیں دوسرا  نوٹس  16 دسمبر 2021 کو  الیکٹرک  ہیٹر،  سلائی مشین،  مائیکرووویو اوون،  ایل پی جی  وغیرہ کے ساتھ   گھریلو گیس اسٹیو سمیت  گھریلو سامان کے سلسلہ میں جاری کیا گیا تھا۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2996



(Release ID: 1808415) Visitor Counter : 139