زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کابینہ نے 23-2022 سیزن کیلئے خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت کی منظوری دی
Posted On:
22 MAR 2022 2:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی:22؍مارچ2022:وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی نےآج 23-2022 سیزن کیلئے خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی منظوری دے دی ہے۔
23-2022 سیزن کیلئے خام جوٹ (ٹی ڈی این 3 ٹی ڈی 5 گریڈ کے مطابق ) کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) 4750 روپئے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے 250 روپئے زیادہ ہے۔ یہ پورے بھارت میں پیداوار کی اوسط لاگت کے دوران 60.53 فیصد کے ویٹیج کو یقینی بنائے گی۔ 23-2022 سیزن کیلئے خام جوٹ کی اعلان شدہ ایم ایس پی بجٹ 19-2018 میں حکومت کے ذریعے اعلان کردہ پیداوار کی پورے بھارت میں ویٹیج اوسط لاگت کے کم سے کم 1.5 گنا کی سطح پر ایم ایس پی طے کرنے کے اصول کے مطابق ہے۔
یہ کم از کم 50فیصد منافع کے طور پر یقینی بناتا ہے۔ یہ جوٹ پیداکرنے والے کسانوں کو بہتر معاوضے کے فوائد کو یقینی بنانے اور معیاری جوٹ کے ریشے کو فروغ دینے کیلئے اہم اور ترقی پسند اقدامات میں سے ایک ہے۔
بھارتی جوٹ نگم (جے سی آئی) امدادی قیمت کو لیکر مرکزی حکومت کی نوڈل ایجنسی کے طور پر اپنا کام جاری رکھے گا اور اس طرح کے آپریشن میں کسی قسم کا نقصان ہونے پر مرکزی حکومت کے ذریعے مکمل طور پر اس کا بدلہ دیا جائیگا۔
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 2992)
(Release ID: 1808278)