امور داخلہ کی وزارت
وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدام کے تحت، پہلی مرتبہ، پدم انعام یافتگان کا ،نئی دہلی میں قومی جنگی میوزیم کا دورہ
Posted On:
22 MAR 2022 1:17PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کل راشٹرپتی بھون میں منعقدہ سول انویسٹیچر تقریب -1 میں سال 2022 کے لئے دو پدم وبھوشن ، 8 پدم بھوشن اور 54 پدم شری ایوارڈس تفویض کئے۔ سول انویسٹیچر تقریب -11 کا انعقاد 28 مارچ کو ہوگا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدام کے تحت ،ان پدم انعام یافتگان کے لئے جنہیں کل ایوارڈ تفویض کئے گئے، انہیں پہلی مرتبہ آج قومی جنگی میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔ انعام یافتگان نے میموریل کے اطراف کا دورہ کیا اور دفاعی افواج کے عملے کے نام دیکھنے کے لئے گئے، جنہوں نے برسوں کے دوران عظیم قربانیاں دی ہیں اور ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔ انعام یافتگان نے اس دورے کا انتظام کرنے اور قومی راجدھانی میں لوگوں اور بچوں کے لئے دورہ کرنے کے ایک مقام کے طور پر اس میموریل کو مقبول بنانے کی اس کی کاوشوں کی ستائش کی۔ انعام یافتگان نے محسوس کیا کہ میموریل کے دورے سے جذبہ حب الوطنی کی اقدار ، فرض کے تئیں عزم، شجاعت اور قربانی کو درست طور پر سمجھنے میں مدد دے گی اور اس سے قوم پرستی کے احساس کو تقویت ملے گی۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 25 فروری 2019 کو قومی جنگی میوزیم (این ڈبلیو ایم) کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ یہ آزادی کے بعد سے بہادر سپاہیوں کے ذریعہ دی گئی قربانیوں کی شہادت کا علمبردار ہے۔ اس عمارت میں ایک لافانی شعلہ بھڑک رہا ہے، جو فرض کی راہ میں ایک سپاہی کے ذریعہ دی گئی عظیم قربانی کی مثال ہے اور اس طرح یہ اس سپاہی کو لافانی بنا تا ہے۔ اس کے افتتاح کے بعد سے تمام تعزیاتی تقریبات کے بعد این ڈبلیو ایم میں ہی منعقد ہوتی ہیں۔ ان میں قومی دنوں پر ہونے والی تقریبات بھی شامل ہیں۔ ہر شام قریب ترین رشتہ دار (این او کے) تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس کے دورن شہید ہونے والوں کے قریب ترین رشتہ دار میموریل پر گلدائرہ نذر کرتے ہیں، جو سپاہی کے ذریعہ دی گئی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ ملک اور بیرون ملک سے عمائدین ، اپنے مصروفیات کے حصے طور پر ، این ڈبلیو ایم کا دورہ کرتے ہیں اور ملک کے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
پدم انعام یافتگان ، جنہیں کل یہ ایوارڈ تفویض کئے گئے تھے، انعام یافتگان کی بدلتی ہوئی پروفائلس کی عکاسی کرتے ہیں، جو کہ اس تمام عمل کو تبدیل کرنے کے حکومت کے ذریعہ کئے گئے محتاط فیصلے کا نتیجہ ہے۔ ان انفراد کو تسلیم کرنے پر زور دیا جاتا ہے، جو معاشرے کو بلا لالچ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال اور آن لائن نامزدگی کے تعارف سے یہ عمل آسان ہو گیا ہے اور یہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی رسائی میں ہے۔ نیز پدم ایوارڈ 2022 کے لئے 4.80 لاکھ سے زیادہ نامزدگیوں کی ریکارڈ تعداد موصول ہوئی تھی۔ ذاتی – نامزدگی ، آن لائن نامزدگی ، غیر معروف ہیروز کا بڑی تعداد میں انتخاب اور شفاف انتخابی عمل میں پدم ایوارڈس کو ’’عوام کے پدم‘‘ میں تبدیل کردیا ہے۔
انعام یافتگان کی کامیابی کی تقریبات میں امور داخلہ اور کوآپریشن کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے، پروقار تقریب کے بعد ، نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں انعام یافتگان اور ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ بات چیت کی۔ اس بات چیت کے بعد عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی ، پدم انعام یافتگان کے اعزاز میں ، مرکزی وزیر داخلہ نے کی تھی ۔
***************************
ش ح ۔ اع ۔ ق ر
U:2985
(Release ID: 1808105)
Visitor Counter : 165