وزارت اطلاعات ونشریات

دوردرشن کا خبروں کا مواد اب آسٹریلیا میں دستیاب ہوگا

Posted On: 21 MAR 2022 5:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 مارچ 2022:

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے بھارت کے عوامی نشریاتی ادارے پرسار بھارتی نے نشریات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے ک خاطر 21 مارچ 2022 کو آسٹریلیا کی پبلک سروس براڈ کاسٹر اسپیشل براڈ کاسٹنگ سروس (ایس بی ایس) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

اس سے آسٹریلیا میں مقیم بھارتی باشندوں میں ڈی ڈی نیوز، ڈی ڈی انڈیا اور ڈی ڈی نیوز کی متعدد زبانوں کی خدمات کی رسائی مل سکے گی۔ اس مفاہمت نامے کے ذریعے دونوں براڈ کاسٹرز متعدد اقسام کو محیط پروگراموں کی مشترکہ تیاری اور مشترکہ نشریات میں مواقع تلاش کریں گے۔ وہ ثقافت، تعلیم، سائنس، تفریح، کھیل، خبریں، سفر، موسیقی اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں پروگراموں (ریڈیو اور ٹیلی ویژن مواد) کا تبادلہ بھی کریں گے۔

دونوں عوامی نشریاتی ادارے پیشہ ور افراد کا تبادلہ بھی کریں گے اور تکنیکی معلومات اور پروگرام کی پیداوار وغیرہ کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے اپنی تربیت کا اہتمام کریں گے۔ وہ ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی اور دیگر تنظیمی اور تکنیکی معاونت سمیت سہولیات اور عمومی معاونت فراہم کریں گے۔

بھارت کے سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرینگلا نے اس مفاہمت نامے کے بارے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پروگراموں کا تبادلہ، اس شعبے میں مہارت کا تبادلہ ہوسکے گا اور آسٹریلیا میں ڈی ڈی انڈیا، ڈی ڈی نیوز اور ڈی ڈی سہیادری کے لیے ٹی وی چینلوں پر روزانہ سلاٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 2947

 



(Release ID: 1807906) Visitor Counter : 116