امور داخلہ کی وزارت

صدرجمہوریہ ہند راشٹرپتی بھون میں آج منعقد ہونے والی سول انویسٹچر تقریب -1 میں سال 2022  کے لئے پدم وبھوشن ، پدم بھوشن اور  پدم شریایوارڈس دیں گے

Posted On: 21 MAR 2022 11:10AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند راشٹرپتی بھون میں  آج منعقد ہونے والی سول انویسٹچر تقریب -1  میں  سال 2022  کے لئے  2  پدم وبھوشن،  8  پدم بھوشن  اور  54  پدم شری  ایوارڈز  عطا کریں گے۔ آج  کی  انویسٹچر  تقریب میں  ممتاز  انعام یافتگان میں  پدم وبھوشن حاصل کرنےوالوں میں جناب رادھے شیام اور  جنرل بپن  راوت (بعد از مرگ) شامل ہیں۔جناب غلامی نبی آزاد، محترمہ گرمیت  باوا (بعد از  مرگ)،  جناب این چندر سیکھرن، جناب دیویندر جھجھاریا، جناب راشد خان، جناب راجیو مہرشی، ڈاکٹر  سائرس پونا والا اور جناب سچیدانند سوامی کو  پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔ سول انویسٹچر  تقریب- دوئم  28  مارچ  کو منعقد کی جائے گی۔

 یہ ایوارڈز  پدم وبھوشن ، پدم بھوشن  اور  پدم شری  ، تین زمروں    میں دئے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈز  آرٹ، سماجی کام، عوامی امور ، سائنس و انجینئرنگ، تجارت وصنعت، دوا ،  ادب اور تعلیم  ، کھیل  کود  اور سول سروس  وغیرہ  جیسی  مختلف سرگرمیوں /  میدانوں کے تحت دیئے جاتے ہیں۔ پدم وبھوشن غیر معمولی اور امتیازی خدمات کے لئے دیا جاتا ہے۔ پدم بھوشن  اعلیٰ درجہ کی امتیازی خدمات کے لئے دیا جاتا ہے اور  پدم شری  کسی بھی میدان میں  امتیازی خدمات کے لئے  دیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز  کا اعلان  ہر سال  یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈز  صدر جمہوریہ   کے ہاتھوں ایک رسمی  تقریب میں دیئے جاتے ہیں، جو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوتی ہے۔ اس سال  کُل  128  پدم ایوارڈس دیئے جارہے ہیں، جن میں دو  کیس  جوڑوں کی شکل میں ہیں (جوڑوں کی شکل میں ایوارڈ ایک ہی  مانا جاتا ہے)۔ انعام یافتگان کی فہرست ، 4  پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور  107  پدم شری ایوارڈز پر مشتمل ہے۔ انعام یافتگان میں 34  خواتین ہیں اور  انعام یافتگان میں  10  افراد  غیر ملکی  / غیر مقیم ہندوستانی /  پی آئی او /  او سی آئی  بھی شامل ہیں۔ فہرست  کے تحت  13 شخصیتوں  کو  بعد از مرگ  انعام دیا جا رہا ہے۔

 

*****

(ش ح-اس - ق ر)

U-2880



(Release ID: 1807514) Visitor Counter : 164