وزارت اطلاعات ونشریات

جناب اپوروا چندرا نے بالی ووڈ اداکار جناب آر مادھون کی موجودگی میں دبئی میں میڈیا اور تفریحی ہفتہ کا افتتاح کیا


دبئی میں قائم چینل 2 گروپ ہندوستان میں اسپورٹس ریڈیو اسٹیشن شروع کرنا چاہتا ہے

ہندوستانی پویلین میں آنے والی فلم آر آر آر عالمی سطح پر لانچ کی گئی


Posted On: 18 MAR 2022 6:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 18 مارچ        اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے آج بالی ووڈ اداکار شری آر مادھون کی موجودگی میں دبئی ایکسپو میں انڈیا پویلین میں میڈیا اور تفریحی ہفتہ کا افتتاح کیا۔ جناب چندرا دوردرشن کے  ڈائریکٹر جنرل جناب میانک اگروال، وزارت اطلاعات و نشریات  میں جوائنٹ سکریٹری جناب وکرم سہائے اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن  کے سی ای او اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا کےمنیجنگ ڈائریکٹرجناب رویندر بھاکر پر مشتمل  وزارت اطلاعات و نشریات  کے ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔

1.jpg

سکریٹری نے چینل 2 گروپ کارپوریشن کے چیئرمین جناب اجے سیٹھی کے ساتھ ملاقات کی۔جناب سیٹھی نےجناب چندر اکو اپنی کمپنی کے ہندوستان میں کھیلوں کے لیے وقف ایک لائیو ریڈیو چینل شروع کرنے کے وژن سے آگاہ کیا۔ جناب سیٹھی نے کہا کہ " ہندوستان میں ریڈیو پر کرکٹ کی موجودہ نشریات میں معیار اور مواد کی کمی ہے اور اس میں تقریباً 11 سیکنڈ کی تاخیر بھی ہے۔" کمپنی نے جناب کپل دیو اور جناب سنیل گواسکر سمیت دیگر کرکٹ اسٹار کے ساتھ مل کر کام  کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی بنیادی ڈھانچے، مارکیٹنگ اور مواد میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے اور حکومت ہند سے چینل کے معاملے میں تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فی الحال، وہ پرسار بھارتی کے ساتھ 60:40 ریونیو شیئرنگ ماڈل میں ہیں، لیکن مواد تیار نہیں کر رہے ہیں۔

جناب سیٹھی نے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری کو مطلع کیا کہ ان کی کمپنی دبئی میں ایف ایم چینلوں، کینیا میں ٹی وی چینل، میڈیا سٹی، کیریبین اور جنوبی افریقہ میں کرکٹ ٹیمیوں سمیت دیگر اہم سرگرمیوں انجام دیتی ہیں۔ یہ کمپنی آئی سی سی کے عالمی کرکٹ ریڈیو کے حقوق کی مالک ہے۔ سکریٹری موصوف نے اس منصوبے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے وزارت کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

انڈیا پویلین میں ہندوستان کے ساتھ اینی میشن، بصری اثرات، گیمنگ، اور کامکس (اے وی جی سی)سے متعلق  مواد کی تخلیق کے موضوع پر منعقدہ ایک گول میز مباحثے  کے دوران  جناب چندرا نے ہندوستان میں اے وی جی سی کے شعبے میں دستیاب مواقع پر روشنی ڈالی۔ جناب چندرا نے یہ بھی کہا کہ "ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اور سب سے زیادہ نظر آنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت  کا کاروبار 28 بلین امریکی ڈالر کا ہے اور 2030 تک اس کے 12فیصد کی مجموعی ترقی کی شرح سے بڑھتے ہوئے 100 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہندوستان کے پاس اس  صنعت کے لیے ضروری قابلیت اور تخلیقی مہارت دستیاب ہے۔ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری نے بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات مارچ 2022 کے آخر تک اے وی جی سی ٹاسک فورس قائم کرے گی جس کا مقصد اس شعبے میں کمپنیوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے اے وی جی سی پالیسی مرتب کرنا ہے۔

جناب آر مادھون نے اے وی جی سی سیکٹر کی جانب توجہ دینے  کے لیے حکومت ہند کی ستائش کی اور ہندوستانیوں کی صلاحیتوں اور اس کی ترقی کی صلاحیت پر زور دیا۔

جناب رویندر بھاکر نے ہنر مندی اور ٹیلنٹ پول بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جس سے ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت کو طویل مدتی فائدہ پہنچے گا۔

گول میز کانفرنس میں ہندوستان، دبئی اور دیگر ممالک کے صنعت کاروں کے نمائندوں نے اپنے خیالات پیش کیے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہندوستان اے وی جی سی سیکٹر میں آؤٹ سورسنگ کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ نمائندوں اس بات پر زور دیا کہ  دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ  ہندوستان اور مشرق وسطی کے ممالک کےنجی شعبے کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

آنے والے پندرہ دنوں میں، وزارت اطلاعات و نشریات پویلین کی مختلف تقریبات میں شرکت کرے گی۔ وزارت باہمی تعاون کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک مفاہمت نامے کو بھی باضابطہ شکل دے گی ۔ بات چیت اگلے چند مہینوں تک جاری رہے گی اور 6-8 ماہ میں ایم او یو پر دستخط ہونے کی  توقع ہے۔

آنے والی ہندوستانی فلم آر آر آر کو سکریٹری، ڈائریکٹرجناب ایس ایس راجامولی اور اداکار جناب رام چرن اور جناب این ٹی راما راؤ جونیئر کی موجودگی میں عالمی سطح پر لانچ کیا گیا۔ یہ لانچ عالمی میڈیا کمپنیوں اور ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کےمختلف اہم مندوبین کی موجودگی میں کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2816

 

 

 

 

 



(Release ID: 1807216) Visitor Counter : 129