شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
حکومت ہند کی ڈونر وزارت کی سرپرستی میں ایک رجسٹرڈ سوسائٹی این ای آر سی آر ایم ایس کے ذریعہ سپلائی چین بندوبست میں اضافہ
Posted On:
17 MAR 2022 12:03PM by PIB Delhi
کونسا گاؤں اروناچل پردیش کے لانڈنگ ضلع میں واقع ہے۔ پونگچاؤ بلاک میانمار سرحد کے نزدیک آخری گاؤں میں سے ایک ہے۔ پی آر اے رپورٹ کے مطابق یہ گاؤں 120 گھروں سے گھرا ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز 68 کلومیٹر دور ہے۔ گاؤں کے 8 ایس ایچ جیز بانو، جنگنونگجا، موہی مان ، جوسا ، چنگ کھو ، جونگ کھا ، موکھا اور لامنگوئی ہیں۔ان ایس ایچ جیز کو این ای آر سی اوایم آر پی III تراب اور لونڈنگ کے ذریعہ حمایت اور مدد فراہم کی جارہی ہے۔
علاقے کے وسائل میں بیشتر زرعی اشیا شامل ہیں جیسے مرچ ، لوکی ، ادرک ، مکئی ، ملٹ ، کدو وغیر ہ نیز غیر چوبی پروڈکٹس جیسے بانس کی کونپل ، کیلے کا پھول ، جنگلی خوردنی پتیاں اور پھل ۔دوسری طرف گاؤں کی خواتین مقامی طورپر قابل رسائی اشیا اور خدمات کو آگے نہیں بڑھا سکتی تھیں۔اس کی وجہ نقل وحمل کی کمی اور زیادہ کرایہ ہے۔
7ستمبر 2019 کو پونگچاؤ گاؤں میں کلسٹر سیلف ہیلپ گروپ فیڈریشن کی میٹنگ کےدوران ہفتہ وار مارکیٹ کے تصور کو فروغ دیا گیا۔پارٹنر این جی او اے آئی ڈی اے ٹیم کی مددسے کونسا ، کونو ، کونگچاؤ اور بونیا کے ایس ایچ جی ممبران نے جناب کھامپائی وانگسا ( چنگکے این اے آر ایم – جی کونسا گاؤں کے صدر کم پک اپ وین کے کئیر ٹیکر ) کو میٹنگ میں مدعو کیا اور اپنی اشیا کو ، طے شدہ مناسب قیمت پرفروخت کرنے ، اور کرایہ اور مارکیٹنگ کے دن طے کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
5 اکتوبر 2019 کو ایس ایچ جی کے ممبران نے اپنی اشیا کی مارکیٹ کے لئے پہلی بار لانگڈنگ ضلع ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس سے پہلے اے آئی ڈی اے کی ٹیم نے انہیں انٹر پرینیور شپ میں تربیت دی تھی۔تاہم انہیں چیلنجوں کا سامناتھا۔جیسے کہ اپنی اشیا کی مارکیٹ کے بارے میں معلومات کی کمی ، انہیں کیسے چھانٹنا اور ترتیب دینا ہے ، اور اشیا پرآنے والے خرچ کے بارے میں تشویش ۔ مارکیٹنگ سے یہ ان کا پہلا واسطہ نیز وہ پہلی بار اس میں شامل ہوئے تھے۔
اے آئی ڈی اے کی ٹیم کی پہل اورتعاون سے ان کے آس پاس کی دیگر خواتین نے اپنی اشیا کوترتیب دیا اور ان کی قیمت طے کی ۔ ایس ایچ جی کے ممبران نے کامیابی کے ساتھ حالات کے مطابق خودکو ڈھال لیا اور تمام سپلائی کو فروخت کرنے میں انہیں صرف تین گھنٹے لگے ۔
مشاہدات
- ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔
- گریڈنگ اور اسٹینڈرڈ ائزیشن ۔
- حساب کتاب لگانے کی صلاحیت میں اضافہ ۔
- انہوں نے یہ سیکھا کہ گاہکوں کے ساتھ معاملات کیسے طے کریں ۔
- نان ریزیڈینٹس کے ذریعہ خریداری کی گئی ۔
لرننگس
- کونسا ایس ایچ جیز کی کامیابی کے بعد ، پونگچا،کونو اور بونیا نے تعاون کے لئے اے آئی ڈی اے ٹیم سے رابطہ کیا اور ایسا ہی کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
- ایس ایچ جی کے ارکان نے مارکیٹنگ میں عملی تجربہ حاصل کیا ۔
- یہ اشیا نامیاتی تھیں اور سرد موسم کی وجہ سے ان کا ذائقہ مختلف تھا، اور بہت سے لوگوں نے ایس ایچ جیز سے زیادہ سے زیادہ خریداری کرنے کو ترجیح دی ۔
- ایس ایچ جیز کو ویلیو ایڈیشن کے متعلق مزید صلاحیت سازی کی ضرورت ہے۔
- بازار کے دنوںمیں حاصل ہونے والے منافع پر عمل کرنا۔
- مستقبل میں آمدنی حاصل کرنے سے متعلق سرگرمیوں کے لئے مارکیٹنگ کے دنوں کے بعد اپنے تجربات اور خیالات پر تبادلہ خیال کرنا ااور ایک دوسرے کے ساتھ مشترک کرنا۔
*************
ش ح۔ف ا ۔رم
U-2784
(Release ID: 1806928)
Visitor Counter : 192