وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 17 مارچ کو لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈ منسٹریشن کے 96 ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کی الوداعی تقریب سے خطاب کریں گے
Posted On:
16 MAR 2022 8:55PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 مارچ کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) کے 96 ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کی الوداعی تقریب سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم نے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے اور نو تعمیر ہیپی ویلی کمپلیکس قوم کو وقف کریں گے ۔
96ویں فاؤنڈیشن کورس ایل بی ایس این اے اے کا مشن کرم یوگی کے اصولوں پر مبنی پہلا کامن فاؤنڈیشن کورس ہے جس میں نئے نصابی مواد شامل کئے گئےہیں۔اس بیچ میں 16سروسز اور 3رائل بھوٹان سروسز (ایڈمنسٹریٹو ،پولیس اور جنگلات) کے 488 او ٹی شامل ہیں۔
نوجوانوں پر مبنی اس بیچ کی مہم جویانہ اور اختراعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے مشن کرم یوگی کے اصولوں کی بنیاد پر نیا نصاب تیار کیا گیا ہے۔اس کورس کے دوران تربیت حاصل کرنے والے افسران (اوٹی) کو طالب علم /شہری سے پبلک سرونٹ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جس کے لئے انہیں ’’سب کا پریاس ‘‘ کے مد نظر پدم ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات سے ملوایا گیااور گاؤں کا دورہ کروایا گیا تاکہ وہ دیہی ہندوستان کے بارے میں تجربہ حاصل کرسکے۔اس کے علاوہ تربیت حاصل کرنے والے ان افسران کو دورافتادہ / سرحدی علاقوں کے گاؤں کا بھی دورہ کروایا گیا تاکہ وہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو درپیش مسائل کو بھی سمجھ سکیں۔سلسلے وار طریقے سے تعلیم حاصل کرنے اور ذاتی رہنمائی پر مبنی تعلیم حاصل کرنے کے اصول کے مد نظر نصاب کے لئے ماڈیولر اپروچ اختیار کیا گیا ۔صحت کی جانچ کے علاوہ فٹنس ٹیسٹ بھی کرائے گئے تاکہ ’امتحان کے بوجھ سے لدے طلبا‘ کو ’صحت مند نوجوان سول سرونٹ ‘ میں تبدیل کیا جاسکے۔تمام 488 تربیت حاصل کرنے والے افسران کو ’کراؤماگا‘ اور متعدد دیگر کھیلوں میں بھی پہلی سطح کی ٹریننگ دی گئی۔
*******************
ش ح ۔ق ت ۔ م ش
U.N. 2768
(Release ID: 1806835)
Visitor Counter : 177
Read this release in:
Assamese
,
Gujarati
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam