دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقیات کے محکمے کے تحت’نئے بھارت کی ناری‘ تھیم پر ایک ہفتے تک چلنے والے امرت مہوتسو پروگرام کا اختتام
بھارت کے دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے قومی اور ریاستی سطح پر 18 سرگرمیاں منعقد کی گئیں
دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) کے تحت عورتوں پر مرکوز 174 کیمپ لگائے گئے
ملک بھر میں آر ایس ای ٹی آئی (دیہی ذاتی روزگار سے متعلق تربیتی ادارے) کے ذریعہ خواتین پر مرکوز کورس کے نئے بیچ شروع کئے گئے
علاقائی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیموں کو آتم نربھر سنگٹھن ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا
متعدد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پی ایم اے وائی – جی سے استفادہ حاصل کرنے والی 75 دیہی خواتین کو ’پکا آواس‘ تقسیم کئے
ڈی ڈی یو – جی کے وائی اور آر ایس ای ٹی آئی دونوں کے ہی پانچ ہزار سے زیادہ زیر تربیت افراد نے دیہی خواتین میں کم غذائیت ، انیمیا اور کم وزن والے بچوں کی پیدائش سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے ملک بھر میں 100 سے زیادہ ریلیوں کا انعقاد کیا
پی ایم اے وائی
Posted On:
14 MAR 2022 10:55AM by PIB Delhi
محکمہ دیہی ترقی، وزارت دیہی ترقی، حکومت ہند کے تحت عالمی یوم خواتین کے ہفتے کے دوران 7 مارچ سے 13 مارچ 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پورے ہفتے چلنے والے پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ بھارت کی دیہی خواتین کے تعاون کا جشن منانے کے لئے منعقد کئے گئے اس پروگرام کا تھیم ’نئے بھارت کی ناری‘ تھا۔
دیہی ترقیات کی وزارت کے متعدد پروگراموں کے تحت قومی اور ریاستی سطح پر خواتین پر مرکوز 18 پروگراموں کی ایک سیریز اور متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں دین دیال اپادھیائے - گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو – جی کے وائی) ، دیہی ذاتی روز گار کا تربیتی ادارہ (آر ایس ای ٹی آئی)، دین دیال انتودیہ - قومی دیہی معاشی مشن (ڈی اے وائی - این آر ایل ایم) ، پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی – جی) ، مہا تما گاندھی نریگا اور آر یو آر بی اے این شامل ہیں۔
اوسر کی آزادی | 7 مارچ 2022 (پیر)
7 مارچ 2022 کو ملک بھر میں دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو - جی کے وائی) کے تحت خواتین پر مرکوز 174 سے زیادہ کیمپ لگائے گئے۔ ملک بھر میں لگائے گئے ان کیمپوں میں 4281 سے زیادہ خواتین امیدواروں کو اسسٹنٹ بیوٹی تھیراپسٹ، خود روز گار پر مبنی سلائی کے کام اور سیمپل ٹیلر نگ وغیرہ سے متعلق کورسوں میں اندراج کے لئے آمادہ کیا گیا۔ ڈی ڈی یو - جی کے وائی اسکیم میں یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت جتنے لوگوں کو تربیت فراہم کی جائے گی، ان میں سے ایک تہائی خواتین ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس اسکیم میں شامل ہونے والے دیہی علاقوں کے غریب نوجوانوں کی عمر ، جہاں 15 سے 35 سال رکھی گئی ہے، وہیں خواتین امیدواروں کی عمر 45 سال تک طے کی گئی ہے۔
آر ایس ای ٹی آئی (دیہی خود روز گار سے متعلق تربیتی ادارے) کے ذریعہ 7 مارچ 2022 کو ملک بھر میں خواتین پر مرکوز کورسوں کے نئے بیچ شروع کئے گئے ہیں۔ یہ بیچ گھر کے اندر اگربتی بنانے والوں ، کپڑے کے کھلونے بنانے والوں اور انہیں فروخت کرنے والوں، پاپڑ ، اچار اور مسالحہ پاؤڈر، بیوٹی پارلر مینجمنٹ اور کاسٹیوم جیولری ادیمی وغیرہ سے متعلق ہے۔ آر ایس ای ٹی آئی اسکیم کے تحت کل 64 کورسوں میں سے 10 ٹریننگ کورس خواتین امیدواروں کے لئے مخصوص ہیں۔ آر ایس ای ٹی آئی پرو گرام کے تحت کل تربیت یافتہ امیدواروں میں سے 66 فیصد خواتین ہیں۔ اس اسکیم کی شروعات سے ابھی تک تقریبا 26.28 لاکھ خواتین امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے اور ان میں سے 18.7 لاکھ خواتین کامیابی سے اپنا کارو بار کر رہی ہیں۔
نئے بھارت کی ناری قومی ایوارڈ کی تقسیم سے متعلق تقریب | 8 مارچ 2022 (منگل)
ڈی اے وائی - این آر ایل ایم نے 8 مارچ 2022 کو وگیان بھون میں ’’نئے بھارت کی ناری‘‘ پروگرام کے تحت عالمی یوم خواتین کا جشن منایا۔ اس پروگرام میں دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ ، دیہی ترقیات کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کولستے اور دیہی ترقیات کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران لکھ پتی خواتین (دیہی سیلف ہیلتھ گروپ سے جڑی وہ خواتین جو اب سالانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ کماتی ہیں)، جینڈر جسٹس سینٹر کا انتظام کرنے والی خواتین ارکان، ڈی ڈی یو - جی کے وائی ایلومنی اور آر ایس ای ٹی آئی سے فارغ ہونے والی خواتین نے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق کہانیاں بیان کیں۔ اس پر وگرام میں علاقائی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیموں اور پبلک سیکٹر کے بینکوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پی آئی اے کو بھی انعامات سے نوازا گیا، جس نے ڈی ڈی یو - جی کے وائی کے تحت سب سے زیادہ خواتین امیدواروں کو ٹریننگ اور روز گار فراہم کیا ہے۔ انعام حاصل کرنے والوں کو پورے ملک سے منتخب کیا گیا تھا اور انہو ں نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والے اس پرو گرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر بولتے ہوئے جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ دیہی خواتین اپنی صنعت کارانہ صلاحیتوں کے ساتھ نئے بھارت کی ناری کے طور پر ابھر رہی ہے۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ آج کی شرکاء نے جن مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے، وہ قابل تعریف ہے اور یہی وہ خواتین ہیں، جو وزیراعظم مودی کے 5 ٹریلین کی اقتصادیات سے متعلق مشن میں اپنا بڑا تعاون پیش کرنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ خواتین ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہیں اور وہ جلد ہی سالانہ ایک لاکھ روپے ہی نہیں بلکہ ہر مہینے ایک لاکھ سے زیادہ کمائیں گی۔
آگے بڑھنے کی آزادی | 9 مارچ 2022 (بدھ)
محکمہ دیہی ترقی نے دین دیال انتودیہ - قومی دیہی معاشی مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) ، پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین ( پی ایم اے وائی – جی) ، مہا تما گاندھی نریگا اور آر یو آر بی یو اے ایل کے تحت منعقد کئے جانے والے مختلف پروگراموں میں نئے بھارت کی ناری کی حصولیابیوں کا جشن تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منایا اور 9 مارچ 2022 کو ’آگے بڑھنے کی آزادی ‘ تھیم کے تحت انہیں مختلف سطحوں پر اعزاز سے نوازا ۔
مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پی ایم اے وائی - جی سے استفادہ حاصل کرنے والی 75 دیہی خواتین کو ’پکا آواس‘ تقسیم کئے۔ یہ عورتیں اب ان مکانات کی مالکن یا شریک کار مالکن ہیں۔
کپوشن سے آزادی | 10 مارچ 2022 (جمعرات)
دیہی خواتین میں کم غذائیت ، انیمیا اور کم وزن والے بچوں کی پیدائش سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا ( ڈی ڈی یو - جی کے وائی) اور دیہی خود روز گار سے متعلق تربیتی ادارے (آر ایس ای ٹی آئی) کی 5 ہزار سے زیادہ زیر تربیت خواتین نے ملک بھر میں 100 سے زیادہ ریلیاں منعقد کی ہیں۔ ریاستی دیہی معاشی مشن ، آر ایس ای ٹی آئی ، پروجیکٹ کے نفاذ کی ایجنسیاں (پی آئی اے)، پروگرام کے مستفیدین وغیرہ جیسے متعدد متعلقین نے دیہی خواتین میں غذائیت کی اہمیت کو نمایاں کرنے کے لئے ریلیاں نکالیں۔ ان ریلیوں کے دوران خواتین امیدوار وں نے گاؤں گاؤں پیدل مارچ کیا اور سائیکل سے ریلی نکال کر لوگوں کو معلومات فراہم کیں۔
اس کے علاوہ دین دیال انتودیہ - قومی دیہی معاشی مشن (ڈی اے وائی - این آر ایل ایم) کے تحت ضلع / بلاک / جی پی کی سطح پر پود کاری اور زرعی و غذائیت سے بھر پور باغات لگانے کی مہم بھی چلائی گئی۔
گرو سے جینے کی آزادی | 11 مارچ 2022 (جمعہ)
11 مارچ 2022 کو دین دیال انتودیہ یوجنا - قومی دیہی معاشی مشن (ڈی اے وائی - این آر ایل ایم) ، دیہی ترقیات کی وزارت (ایم او آر ڈی) ، حکومت ہند کے ذریعہ منعقد کئے گئے تیسرے ’جینڈر سمواد‘ میں 34 ریاستوں سے 3000 سے زیادہ ریاستی مشن کے اسٹاف اور سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے ممبران نے شرکت کی۔ یہ صنف کے لحاظ سے ملک بھر میں مشن کی سرگرمیوں سے متعلق بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لئے ڈی اے وائی - این آر ایل ایم کے ذریعہ شروع کی گئی قومی ورچوئل پہل ہے۔ اس بار کا تھیم ’خواتین کی جماعتوں کے ذریعہ غذا اور غذائیت سے متعلق تحفظ کا فروغ‘ تھا۔ آن لائن مجمع سے خطاب کرتے ہوئے دیہی ترقیات کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے عادات و اطوار کی تبدیلی میں مدد اور خدمات تک رسائی میں خواتین کی جماعتوں کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک بھر کی ایس ایچ جی خواتین نے 5.5 کروڑ سے زیادہ دیہی گھروں میں کووڈ – 19 سے متعلق بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔‘‘
ہر ایک ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ نے پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی – جی) کے تحت استفادہ حاصل کرنے والی 75 خواتین کا ’گرہ پرویش‘ کرو ایا۔ مہاتما گاندھی نریگا کے تحت جن 75 خواتین کو معاش کے مواقع فراہم کئے گئے اور جنہوں نے زندگی میں کامیابی حاصل کی، ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پروگرام منعقد کئے گئے۔
صفائی سے رہنے کی آزادی | 12 مارچ 2022 (ہفتہ)
دیہی ترقیات کا محکمہ نئے بھارت کی ناری کو صاف ستھرا ماحول پیش کرنے کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے۔ ’صفائی سے رہنے کی آزادی ‘کے تحت دیہی سیلف ہیلپ گروپ میں دین دیال انتودیہ - قومی دیہی معاشی مشن (ڈی اے وائی - این آر ایل ایم) اور خواتین مہاتما گاندھی نریگا ممبران کے ذریعہ صفائی کی کئی مہم چلائی گئیں اور پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی – جی ) سے مستفید ہونے والی 750 خواتین کو ایس بی ایم – جی کے تحت بیت الخلاء بنوانے کے لئے مالی مدد فراہم کی گئی۔
ساماجک بندھنوں سے آزادی | 13 مارچ 2022 (اتوار)
دین دیال انتودیہ - قومی دیہی معاشی مشن (ڈی اے وائی - این آر ایل ایم) کے تحت ریاستی سطح پر ویبنار / پروگرام منعقد کئے گئے، جن میں خواتین نے سماجی شمولیت ، سماجی ترقی اور صنف سے متعلق موضوعات پر اپنے تجربات پیش کئے۔ اس پروگرام میں ایس ایچ جی سے وابستہ خواتین کو اعزازات سے بھی نواز گیا۔ اس کے علاوہ دیہی خود روز گار سے متعلق تربیتی ادارے (آر ایس ای ٹی آئی) اور دین دیال اپادھیائے - گرامین کوشلیہ یوجنا ( ڈی ڈی یو - جی کے وائی) سے تربیت حاصل کرچکی خواتین کو کورس مکمل کرنے کا سرٹیفکٹ بھی تقسیم کیا گیا ۔
*******************
ش ح ۔ ق ت ۔ ق ر
U:2568
(Release ID: 1805704)
Visitor Counter : 260