صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد اس وقت (36,168) ہے جو پچھلے 675 دنوں کم ترین تعداد ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2,503 لاکھ نئے معاملات سامنے آئے جو 680 دنوں میں کم ترین تعداد ہے
ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 180.19 کروڑ سے تجاوز کرگئی
شفایابیوں کی شرح فی الحال 98.72 فیصد ہے
جانچ کے بعد متاثر پا ئے جانے و الے افراد کی ہفتہ وار شرح اس وقت 0.47 فیصد ہے
Posted On:
14 MAR 2022 10:05AM by PIB Delhi
ایک ہم پیش رفت کے طور پر ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 2,503 کووڈ کے نئے معاملات سامنے آئے ہے اور یہ تعداد 680 دنوں میں اب تک کی کم ترین تعداد ہے۔
اسی کے ساتھ ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 675 دنوں میں اب تک کی کم ترین تعداد یعنی 36,168 ہے ۔زیر علاج مریضوں کی تعداد اس وقت ملک بھر کے زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد کا 0.08 فیصد ہے۔
نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 98.72 فیصد ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4,377 مریض شفایاب ہوئے ہیں اور شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد(عالمی وباء کے آغاز کے بعد سے) اس وقت4,24,41,449 ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے مجموعی طور پر5,32,232 ٹیسٹ انجام دیئے گئے۔ ہندوستان میں اس وقت تک مجموعی طور پر77.90 کروڑ سے زیادہ (77,90,52,383) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔
زیر علاج مریضوں کی یومیہ اور ہفتہ وار شرح میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ملک میں مثبت معاملات کی ہفتہ وار شرح اس وقت 0.47 فیصد ہے۔جبکہ مثبت معاملات کی یومیہ شرح اس وقت0.47 فیصد درج کی گئی ہے۔
ٹیکہ کاری کے میدان میں، آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹوں کے مطابق ہندوستان میں کووڈ-19 سے متعلق ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد180.19 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے (1,80,19,45,779)۔یہ کامیابی 2,10,99,040 سیشن منعقد کرکے حاصل کی گئی ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
مجموعی ٹیکہ کاری کا احاطہ
|
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,04,02,647
|
دوسری خوراک
|
99,84,784
|
احتیاطی خوراک
|
43,11,566
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,84,11,505
|
دوسری خوراک
|
1,74,77,757
|
احتیاطی خوراک
|
65,65,248
|
15 سے 18 برس کی عمر کے گروپ کے افراد
|
پہلی خوراک
|
5,58,92,605
|
دوسری خوراک
|
3,38,83,880
|
18سے44برس کی عمرکےگروپ کےافراد
|
پہلی خوراک
|
55,33,47,902
|
دوسری خوراک
|
45,54,94,388
|
45 سے 59 برس کی عمر کے گروپ کے افراد
|
پہلی خوراک
|
20,25,37,734
|
دوسری خوراک
|
18,28,01,487
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
12,65,93,557
|
دوسری خوراک
|
11,38,50,979
|
احتیاطی خوراک
|
1,03,89,740
|
احتیاطی خوراک
|
2,12,66,554
|
کل تعداد
|
1,80,19,45,779
|
*****
ش ح –س ب۔رض
U.No:2559
(Release ID: 1805641)
Visitor Counter : 204