وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دہلی کے گوکل پوری علاقہ میں آتشزدگی  کے حادثہ میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا

Posted On: 12 MAR 2022 6:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 12 مارچ 2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی کے گوکل پوری علاقہ میں آتشزدگی میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’دہلی کے گوکل پوری میں پیش آیا آتشزدگی کا حادثہ انتہائی دردناک ہے۔ اس حادثہ میں جن افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے، ان کے کنبہ اراکین کے تئیں میں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا انہیں اس بڑے دُکھ کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔‘‘

 

*****

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2528


(Release ID: 1805382)