کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت  کی آزادی کا امرت مہوتسو سے متعلق آئیکونک ہفتہ تقریبات


مختلف  تقریبات کے ساتھ آج اختتام ہوگا

Posted On: 11 MAR 2022 12:21PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت   کی طرف سے  آزادی  کا امرت مہوتسو آئیکونک ہفتہ  تقریبات   کا آج نئی دلی میں  اختتام ہوگا۔ اس دوران  مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

‘‘ نیٹ زیرو مستقبل  کے تحت بھارت کی توانائی  کے نظام  کا مستقبل  ’’ کے موضوع  پر ڈاکٹر ویبھو چترویدی  کی تقریر  ، ‘‘ کوئلہ اور آب وہوا میں تبدیلی  -بھارتی  پس منظر ’’ کے موضوع پر وزارت  اور پی ایس یوز کے ملازمین کے لئے تقریری مقابلہ   اختتامی  دن  کی تقریر کی کچھ  نمایا ں  خصوصیات ہیں۔کوئلے کی وزارت  کے سکریٹری  ڈاکٹر انل کمار جین   اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے  اور مختلف  مقابلوں  کے فاتحین کو انعامات تقسیم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UATJ.jpg

ہفتہ بھر جاری رہنے والی ان تقریبات  کا  افتتاح   7 مارچ  2022 کو ڈاکٹر امبیڈ کر انٹر نیشنل سینٹر میں ایک شاندار تقریب  میں  کوئلہ  ، کانکنی  اور ریلویز  کے وزیر  مملکت  جناب  راؤصاحب پاٹل دانوے   نے کیا تھا۔کوئلے کی وزارت  کی اے کے اے ایم  آئیکونک   ہفتہ تقریبات  کی کچھ  نمایاں  جھلکیوں  میں    پائیدار کانکنی  پرکول انڈیا لمٹیڈ  اور این ایل سی انڈیا لمٹیڈ  کے ذریعہ  مختصر فلموں  کی نمائش  ،   کوئلہ  اور متعلقہ  سیکٹرز  پر ماہرین  کی  تقریریں   ،  خون کے عطیہ  سے متعلق کیمپ وغیرہ شامل ہیں۔

*************

ش ح۔ف ا ۔رم

U-2485

 


(Release ID: 1805023) Visitor Counter : 244