بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی نے مالی سال 22-2021 کے لئے بھارت سرکار کو 933.61 کروڑروپے کا عبوری منافع ادا کیا
Posted On:
11 MAR 2022 10:40AM by PIB Delhi
بھارت کی اہم ہائیڈرو پاور کمپنی اور بھارت سرکار کی ایک ‘ منی رتن ’ کٹیگری -1 انٹرپرائز ، این ایچ پی سی لمٹیڈ نے مالی سال 22-2021 کے لئے 4 مارچ 2022 کو بھارت سرکار کو 933.61 کروڑروپے کا عبوری منافع ادا کیاہے۔ یہ منافع 10 مارچ 2022 کو این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے بجلی، نے جدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکز ی وزیر جناب آر کے سنگھ کو پیش کیا ۔ اس موقع پر جناب آلوک کمار ، سکریٹری ( پاور ) بھارت سرکار اور جناب وائی کے چوبے ، ڈائریکٹر ( ٹیکنیکل ) ، جناب آر پی گوئل ، ڈائریکٹر (فائنانس ) ، جناب کے کے گوئل ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فائنانس ) اور جناب سنجے کمار مدان ، ایگریکٹو ڈائریکٹر (فائنانس ) ، این ایچ پی سی موجود تھے ۔
این ایچ پی سی نے مالی سال 21-2020 کے لئے حتمی منافع کے ضمن میں رواں مالی سال 22-2021 کے دوران بھارت سرکار کو پہلے ہی 249.44 کروڑروپے ادا کردئے ہیں۔ اس طرح مالی سال 22-2021 کے دوران این ایچ پی سی نے بھارت سرکار کو 1183.05 کروڑروپے کا مجموعی منافع ادا کردیا ہے ۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر س نے 11فروری 2022 کو منعقد اپنی میٹنگ میں 1.31فی ایکوٹی شرح یعنی 13.10 فیصد کی فیس ویلیو پر عبوری منافع کا اعلان کیا تھا۔ این ایچ پی سی میں اس وقت 8 لاکھ سے زیادہ شئیر ہولڈرس ہیں اور مالی سال 22-2021 کے لئے ادا کیا جانے والا مجموعی عبوری منافع 1315.90 کروڑروپے ہے ۔ کمپنی نے 21-2020 کے مالی سال کے لئے 1.25 فی شئیر کا1255.63 کروڑروپے کے مجموعی آؤٹ فلو کے ساتھ عبوری منافع ادا کیا تھا۔یہ 351.58 کروڑروپے کے مجموعی آؤٹ فلو کے ساتھ 0.35 فی شیئر کے حتمی منافع کے علاوہ ہے۔ اس طرح سے مالی سال 21-2020 کے لئے 1607.21 کروڑروپے کے مجموعی آؤٹ فلو کے ساتھ 1.60 روپے فی شئیر کا مجموعی منافع ادا کیا گیا ۔
سی پی ایس ایز کی پونجی کی تشکیل نو سے متعلق 27 مئی 2016 کو ڈپارٹمنٹ آْف انویسٹمنٹ اینڈ پبلک اسیٹ مینجمنٹ ( ڈی آئی پی اے ایم ) کے رہنما خطوط کے مطابق ہر سی پی ایس یو پی اے ٹی کے 30فیصد کی شرح سے یا مجموعی مالیت کا پانچ فیصد،جو زیادہ ہو ، کم سے کم سالانہ منافع اد ا کرے گی۔ آئی بی آئی ڈی کے رہنما خطوط کے مطابق این ایچ پی سی نے مالی سال 21-2020 کے لئے 1607.21 کروڑروپے یعنی کمپنی کی مجموعی مالیت کا 5.08 فیصد کا مجموعی منافع اد ا کیاتھا ۔
این ایچ پی سی نے 9 مہینے کے لئے جو مالی سال 2022 میں ختم ہوا،2977.62 کروڑروپے کا خالص منافع کمایا تھا جبکہ پچھلے عرصے کے دوران یہ 2829.16 کروڑروپے تھا۔ کمپنی نے مالی سال 21-2020 کے لئے 3233.37 کروڑروپے کا خالص منافع کمایا تھا۔
*************
ش ح۔ف ا ۔رم
U-2477
(Release ID: 1804997)
Visitor Counter : 200