وزارات ثقافت

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک سال کا جشن منانے کے لئے ثقافت کی وزارت ’امرت کال کا پہلا سال‘ کی تقریب منعقد کرے گی


ا ن تقریبات کی قیادت ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کریں گے

اقتدار میں خواتین کو وقف  امر چتر کتھا  کے ایک خصوصی ایڈیشن کا اجرا کیا جائے گا

Posted On: 10 MAR 2022 3:22PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کی پہل – آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے لئے ثقافت کی وزارت 12 مارچ، 2022 کو ایک ثقافتی پروگرام ’’امرت کال کا پہلا سال ‘‘ کا انعقاد کررہی ہے۔ 12 مارچ 2021 کو وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک ترقی پسند آزاد بھارت، ثقافتی اعتبار سے مالامال وراثت اور بھارت کی حصولیابیوں کا جشن منانے کے لئے  آزادی کا امرت مہوتسو کا آغاز کیا تھا۔ یہ پہل جدوجہدآزادی  میں تعاون دینے والے مجاہدین آزادی  کے لئے  بھی ایک خراج عقیدت ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے ہر حصے سے لوگوں کو متحد کرنے اور آتم نربھر بھارت کے جذبے کے مطابق بھارت 2.0 کا اتسو منانے کے لئے منایا جارہا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر نئی دہلی کے کناٹ پلیس واقع سنٹرل پارک میں ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس تقریب میں سیاحت ، ثقافت اور شمال-مشرقی  علاقے کی ترقی کےوزیر جناب جی کشن ریڈی  اور خارجی امور اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی  موجود رہیں گی۔ اس پروگرام میں اقدار میں خواتین ( آئین ساز اسمبلی کے لئے منتخب) کو وقف 'امر چترا کتھا' کے ایک خصوصی ایڈیشن  کا اجرا کیا جائے گا۔ اس کے بعد ملٹی میڈیا پرزنٹیشن  کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک سال کے سفر کو دکھایا جائے گا ۔ وہیں اس تقریب میں شہیدوں کو ایک ڈیجیٹل خراج عقیدت – ’’ڈیجیٹل جیوت‘‘ کو بھی لانچ کیا جائے گا۔  اس کے علاوہ  شام کو سنیل گرور، دھونی  بھانوشالی، ارمان ملک اور آر جے ملیشکا جیسے فنکاروں کے ساتھ  معروف  شاعر کمار وشواس اپنے فن  سے لوگوں کو محظوظ کریں گے۔

مختلف مقامات پر فزیکل اور ورچوئل طور پر منعقدہ پروگراموں اور اقدامات کو ملک بھر کے لوگوں کی طرف سے شاندار پزیرائی اور تعاون ملا ہے۔ 12 مارچ، 2021 کو شروع ہوئی بھارت کی آزادی کے 75 سال کے 75 ہفتے کی الٹی گنتی 15 اگست 2023 کو ختم ہوگی۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2454)



(Release ID: 1804883) Visitor Counter : 143