بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  نارائن رانے  نے ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم کے تحت ایم ایس ایم ای  آئیڈیا ہیکاتھون 2022 اور ایم ایس ایم ای انوویشن  اسکیم (انکیوبیشن، ڈیزائن اور آئی پی آر)  کا آغاز کیا

Posted On: 10 MAR 2022 3:14PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر  جناب نارائن رانے نے آج  ایم ایس ایم ای  آئیڈیا ہیکاتھون2022 کے ساتھ ایم ایس ایم ای انوویٹیو اسکیم (انکیوبیشن، ڈیزائن اور آئی پی آر) کا آغاز کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S90N.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  رانے نے کہا کہ آتم نربھر بھارت میں ایم ایس ایم ای کو ایک اہم  رول ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیمیں نیا کاروباری شروع کرنے کے لئے کاروباری  افراد کی  مدد کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QMAJ.jpg

ایم ایس ایم ای  کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ ورما نے کہا کہ ایم ایس ایم ای انوویشن اسکیم ایم ایس ایم ای شعبے کی اسی تخلیقی صلاحیت کو  فروغ دے گی اور اس کی مدد  کرے گی، جس کا ابھی استعمال نہیں ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XGK1.jpg

ایم ایس ایم ای انوویشن اسکیم کے آغاز کے دوران کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوین نے اور کہا کہ یہ اختراعی سرگرمیوں کے لیے ایک ہب کے طور پر کام کرے گا  اور خیالات کو  قابل عمل کاروباری میں تبدیل کرنے کے لئے سہولت اور رہنمائی فراہم کرائے گا جس سے معاشرے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XRX4.jpg

 

انکیوبیشن: اس اسکیم کا بنیادی مقصد ایسی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ان  کی مدد کرنا ہے جن کو ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا اور ایم ایس ایم ایز  میں ایسی  جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اختیار کئے جانے کو فروغ دینا ہے  جو تصور کی  سطح  کے ثبوت کے طور پر  اپنے خیالات کی تصدیق  چاہتی ہیں۔  اس سلسلے میں ہر ایک آئیڈیا کے لئے   15 لاکھ روپے اور مناسب پلانٹ اور مشینوں کے لیے ایک  کروڑ روپے تک کی مالی امداد  فراہم کرائی جائے گی۔

ڈیزائن: اس کا مقصد نئے پروڈکٹ کے لئے  ریئل ٹائم ڈیزائن مسائل کے بارے میں  ماہرانہ مشورہ اور کم لاگت والا حل  فراہم کرانا ہے ۔اس سلسلے میں  ڈیزائن پروجیکٹ کے لیے 40 لاکھ  روپے تک اور  طلبا کے پروجیکٹ کے لیے 2.5 لاکھ روپے تک کی مالی مدد فراہم کرائی جائے گی۔

آئی پی آر (دانشورانہ املاک کے حقوق): اس اسکیم کا مقصدبھارت میں ایم ایس ایم ای کے دریان  آئی پی آر  کے بارے میں واقفیت یں اضافہ کرنے اور بھارت کی معیشت میں تخلیقی دانشورانہ کاموں کی حوصلہ افزائی کو ذہن میں رکھتے ہوئے بھارت میں آئی پی کلچر کو فروغ دینا ہے۔  اس سلسلے یں بیرونی ممالک کے  پیٹنٹ کے لیے 5 لاکھ روپے،  گھریلو پیٹنٹ کے لئے ایک لاکھ روپے،جی آئی رجسٹریشن کے لئے دو لاکھ روپے ڈیزائن رجسٹریشن کے لیے  15 ہزار روپے، ٹریڈ مارک کے لیے دس ہزار روپے کی مالی امداد  ان رقومات کی واپسی کی شکل میں کی جائے گی۔

مزید تفصیلات کے لیے  دیکھئے – www.innovative.msme.gov.in

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2450

                          


(Release ID: 1804816) Visitor Counter : 245