دیہی ترقیات کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے  حصے کے طور پر علامتی  ہفتہ کی تقریب کے دوران ڈی ڈی یو-جی کے وائی  کے تحت ملک بھر میں خواتین پر مر کوزترغیب فراہم کرنے والے  174  کیمپوں کا انعقاد


کورسز میں داخلہ لینے کے لیے 4281 سے زائد خواتین امیدواروں کو ترغیب فراہم کی گئی

ڈی دی یو –جی کے وائی  اسکیم  تربیت یافتہ کل امیدواروں میں سے ایک تہائی خواتین کو اسکیم  کے تحت لازمی قرار دیتی ہے

Posted On: 10 MAR 2022 11:40AM by PIB Delhi

خواتین کے عالمی دن  2022 کے موقع پر دیہی ترقی کے محکمے (ڈی اوآرڈی ) کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو کے علامتی  ہفتہ کے ایک حصے کے طور پر، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو –جی کے وائی) کے تحت  7مارچ ، 2022کو ملک بھرمیں 174 سے زیادہ ‘خواتین پرمرکوز’ ترغیب فراہم کرنے والے  کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔ اوسرکی آزادی کے مناسب  عنوان کے ساتھ مختلف ریاستی دیہی روزی روٹی مشنز(ایس آرایل ایمس) ،ہنر سے متعلق ریاستی مشنس (ایس ایس ایم) اور پروجیکٹ کانفاذ ایجنسیوں (پی آئی ایز) کے ذریعے پروگرام  منعقد کیا گیا تاکہ اسے ایک شاندار کامیابی حاصل ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EY8I.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00214WK.jpg

اسسٹنٹ بیوٹی تھراپسٹ، سیلف ایمپلائیڈ ٹیلرنگ اور سیمپل ٹیلرنگ وغیرہ جیسے کورسز میں داخلہ لینے کے لیے ملک بھر میں لگائے گئے اس طرح کے کیمپوں کے ذریعے 4281 سے زیادہ خواتین امیدواروں کو کامیابی کے ساتھ ترغیبات فراہم کی گئیں ۔ترغیب فراہم کرنے والے کیمپس پروگرام کا ایک اہم جزوہیں کیونکہ یہ ممکنہ امیدواروں تک پہنچنے کے وافرموقع کرتاہے اور انھیں اسکیم اوراس کی دفعات کے بارے میں مطلع کرتاہے ۔
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IYZ6.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VHIY.jpg

جھارکھنڈ میں ترغیب فراہم کرنے والے کیمپ منعقد کئے گئے ہیں

ڈی ڈی یو –جی کے وائی  اسکیم  تربیت یافتہ کل امیدواروں میں سے ایک تہائی خواتین کو اسکیم تحت لازمی قرار دیتی ہےاور مذکورہ اسکیم  اگرچہ 15-35 سال کی عمر کے دیہی غریب نوجوانوں کاتعین کرتی ہے، لیکن خواتین امیدواروں کے لیے عمر کی زیادہ سے زیزادہ حد 45 سال ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EP5H.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061KE3.jpg

 

دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا  (ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی ) 25 ستمبر 2014 کو شروع کیا گیا، ایک ملک گیر سطح کا پلیسمنٹ سے منسلک ہنر مندی کا تربیتی پروگرام ہے، جسے  بھارتی حکومت (جی اوآئی ) کی دیہی ترقی کی وزارت (ایم اوآرڈی )، کے ذریعے امداد دی جاتی ہے۔ ڈی ڈی یو جی کے وائی  غریب دیہی نوجوانوں کی تقرری سے منسلک ہنر تیار کرنے اور انہیں معیشت کے مختلف شعبوں میں اجرت پر ملازمت دینے کی کوشش کرتا ہے۔ پروگرام میں کم از کم 70فیصد تربیت یافتہ امیدواروں کے لیے گارنٹی شدہ اسامیوں کے ساتھ ایک نتیجہ کی قیادت والا ڈیزائن ہے۔

ڈی ڈی یو –جی کے وائی  پروگرام 27 ریاستوں اور تین مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں دیہی غریب نوجوانوں کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے ، جس میں تقرریوں پر زور دیا جا رہا ہے۔ 871 سے زیادہ پراجیکٹ نفاذ سے متعلق  ایجنسیاں (پی آئی ایز )2381 سے زیادہ تربیتی مراکز کے ذریعے دیہی غریب نوجوانوں کو 611 ملازمتوں کی تربیت دے رہی ہیں۔ مجموعی طور پر 11.44 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے اور 7.15 لاکھ نوجوانوں کو 31 جنوری 2022 تک رکھا گیا ہے۔

*****

ش ح ۔ ش ر ۔ ع آ

U-2440



(Release ID: 1804729) Visitor Counter : 201