وزارت خزانہ
مغربی بنگال میں سماجی حفاظت خدمات تک رسائی کی حمایت کے لئے ہندوستان اور عالمی بینک نے 125 ملین ڈالر قرض پر دستخط کئے
Posted On:
10 MAR 2022 1:22PM by PIB Delhi
حکومت ہند ، حکومت مغربی بنگال اور عالمی بینک نے ریاست مغربی بنگال میں سماجی حفاظت خدمات تک غریب اور کمزور گروپوں کی رسائی میں مدد کے لئے 125 ملین (آئی بی آر ڈی) قرض پر دستخط کئے ہیں ۔
مغربی بنگال 400 سے زیادہ پروگراموں کو جوکہ سماجی امداد، نگہداشت خدمات اورروزگارفراہم کرتے ہیں، کو چلا رہاہے۔ ا ن خدمات میں سے زیادہ تر ایک امبریلا پلیٹ فارم جسے جے بنگلہ کہا جاتا ہے، کے ذریعہ پیش کی جاتی ہیں ۔ہمہ گیر سماجی حفاظت پروجیکٹ کے لئے مغربی بنگال کی ریاست کی صلاحیت کی تعمیر ریاستی سطح پر ان اقدامات کی حمایت کرے گی اورخاص طور پرکمزور گروپوں جیسے کہ خواتین، قبائلی اور درج فہرست ذات کنبوں اورمعمر افراد ،اسی طرح ریاست کے ساحلی علاقوں کے تباہی کے خطرات سے دوچار کنبوں پر توجہ مرکوزکرے گی۔
وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ نے بیان دیا ہے کہ ‘‘ کووڈ -19 وبا نے بحران کے اوقات میں ہمہ گیر اورمساوی سماجی حفاظت کی ترسیل کے لئے ہموار نظاموں کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے ۔ یہ پروجیکٹ ریاستی حکومت کی صلاحیتوں کی تعمیر پر سماجی امداد اور ریاست میں غریب اورکمزور گرپوں کی مطلوبہ خدمات تک رسائی اور توسیع پر توجہ مرکوز کرے گا’’۔
حکومت ہند کی طرف سے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا، حکومت مغربی بنگال کی طرف سے محکمہ خزانہ کے سکریٹری جناب سدیپ کمار سنہا اور عالمی بینک کی طرف سے انڈیا کے کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد کے ذریعہ معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔
ایک سروے میں پایا ہے کہ جبکہ خوراک اوراجناس کی منتقلی مغربی بنگال میں زیادہ تر غریبوں اور کمزور کنبوں کو پہنچتی ہے، نقد ی کی منتقلی کا احاطہ کمزور ہے۔ درخواست کے پیچیدہ کارروائیوں اور درخواست اوراہلیت تصدیق کے خود کارنظاموں کی کمی کی وجہ سے معمر افراد، بیواؤں اورمعذور افراد کے ذریعہ سماجی پنشن تک رسائی بھی کمزور ہے ۔
آئندہ چارسالوں کے دوران پروجیکٹ سماجی خدمت تک احاطہ اور رسائی کو توسیع دینے کی ریاست کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا اورایک مضبوط سماجی رجسٹری کے توسط سے غریبوں کو اورکمزور لوگوں کونقدی منتقل کرے گا۔
مغربی بنگال کو مینول ڈاٹا انٹری اورتمام محکموں میں غیر منظم مستفیدین کا ڈاٹا اور ڈاٹا اسٹوریج اور ڈاٹاایکسچنج پروٹوکول میں کمی کاسامنا ہے ۔ یہ پروجیکٹ ریاست کے متحدہ ترسیل نظام، جے بنگلہ پلیٹ فارم کوڈجیٹل بنانےمیں مددگگار ثابت ہوگا تاکہ مختلف سماجی امدادی پروگراموں اور کمزور اورغریب کنبوں تک سماجی پنشن کی ترسیل کو مستحکم کیا جاسکے۔
نیز یہ پروجیکٹ سماجی نگہداشت خدمات کے لئے ایک مواصلاتی ، مشاورتی نیٹ ورک کی تخلیق میں مددگار ہوگا او ر ھر طرح کے حالات سے نمٹنے والے گروپ کے ذریعہ تکمیل کو پہنچے گا جومعمرین کے نگہداشت کے بارے میں اور صحت خدمات اورسہولیات کے رابطوں کے بارے میں کنبوں کو مشورہ دے گا۔ نیز یہ ایک ایسا ادارہ جاتی پلیٹ فارم پیدا کرے گا جو حکومت کے اقدامات کی اثر انگیزی اور تال میل کو بہتر کرے گا تاکہ ریاست میں خواتین کالیبرفورس میں کمی کو دور کیا جاسکے۔
*************
ش ح-ا ک– ف ر
U. No.2445
(Release ID: 1804720)
Visitor Counter : 231