اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نا تراشیدہ ہیرے کی نیلامی میں اُبھر کر سامنے آیا
Posted On:
10 MAR 2022 12:02PM by PIB Delhi
نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی سی) ، ملک کی سب سے بڑی لوہے کی پیداوار کرنے والی کمپنی نے، جووزارت اسٹیل کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے، ریاست مدھیہ پردیش میں واقع اپنی پنا ڈائمنڈ کی کانوں میں تیار کیے گئے کھردرے ہیروں کی فروخت کے لیے ایک ای نیلامی کا انعقاد کیا۔ ای نیلامی کاسورت، ممبئی اور پنا کے ہیروں کے تاجروں کی طرف سے استقبال کیا گیا۔ تقریباً 8337 قیراط کے کھردرے ہیرے، جو دسمبر 20 سے پہلے تیار کیے گئے تھے، نیلامی میں پیش کیے گئے تھے اور تقریباً 100 فیصد مقدار کے لئے کامیاب ہونے والی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
ماجھگاؤں پنا میں قائم این ڈی ایم سی کا ڈائمنڈ مائننگ پروجیکٹ ملک کی واحد مشینوں کے استعمال والی ہیرے کی کان ہے۔ یہ پروجیکٹ لوہا پروسیس کرنے والے پلانٹ کی سہولیات سے آراستہ ہے جس میں ہیوی میڈیا سیپریشن یونٹ، ہیرے کی علیحدگی کے لیے ایکس رے سارٹر اور اس سے پیدا ہونے والے کچرے کا بندوبست کرنے کے لئے ڈسپوزل سسٹم شامل ہے۔
جناب سمیت دیب، سی ایم ڈی، این ایم ڈی سی نے کہا، ‘‘این ایم ڈی سی اب چھ دہائیوں سے کان کنی کے شعبے سے وابستہ ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور بے مثال تجربے کے ساتھ، کمپنی ایک ایسا ادارہ بن گیا ہے جو ماحولیاتی تحفظ اور کانوں کے آس پاس کے لوگوں کے تحفظ کو متوازن کرتی ہے اور ملک کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ ہمیں حال ہی میں سورت میں کی گئی ہیروں کی نیلامی میں زبردست ردعمل ملا جہاں پیش کردہ مقدار کے تقریباً 100فیصد کو ہیروں کے سوداگروں کی طرف سے بولیاں موصول ہوئی ۔ این ایم ڈی سی کے پاس مدھیہ پردیش کے پنا میں ہیرے کی کان ہے۔ یہ ریاست ہندوستان کی واحد ریاست ہے جو ہمارے ملک کے ہیروں کے کل وسائل کا 90فیصد حصہ رکھتی ہے۔ سالانہ 84,000 کیرٹس کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ریاست میں این ایم ڈی سی کی موجودگی ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت کے تئیں اس کے پختہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
****************
(ش ح ۔س ب۔رض )
U NO: 2441
(Release ID: 1804694)
Visitor Counter : 183