بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

جیت کے جلوسوں  کے سلسلے میں رہنما ہدایات

Posted On: 10 MAR 2022 12:45PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 8 جنوری  2022 کو  گوا  ،  منی پور ، پنجاب ، اترپردیش اور اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلیوں کے لئے عام انتخابات کا اعلان کیا تھا۔انتخابات کے اعلان کے ساتھ کمیشن نے کووڈ کی مدت کے دوران  جیت کے جلوسوں سمیت  انتخابات کے مختلف پہلوؤں کو باضابطہ بنانے کے لئے  نظر ثانی شدہ  وسیع تر رہنما ہدایات  بھی جاری  کی تھیں ۔چونکہ انتخابات کی مدت کے دوران  کووڈ کی صورتحال میں  بہتری آئی ہے ، اس  لئے کمیشن نے   صحت کی مرکزی وزارت  اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کرکے  متعلقہ انتخابات کے اصولوں میں وقتاََ فوقتا ََ نرمی کی ہے۔

جن ریاستوں  میں انتخابات ہوئے ہیں، وہاں  پرکووڈ -19  کی موجودہ صورتحال  کے پیش نظر کمیشن نے  ووٹوں کی گنتی کے بعد  یا اس کے دوران  جیت کے جلوسوں  پر رہنماہدایات  میں  نرمی کا فیصلہ کیا ہے اور جیت کے جلوسو ں  پر عائد پابندی کو واپس لے لیا ہے۔تاہم یہ نرمی ایس ڈی ایم اے کی موجودہ  ہدایات   اور متعلقہ ضلع اتھارٹیز کے ذریعہ  نافذ کئے گئے احتیاطی اقدامات سے مشروط  ہوں گی۔

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-2443


(Release ID: 1804693) Visitor Counter : 197