بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ایمیزون ایشیا پیسیفک ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے پرائیون بزنس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
10 MAR 2022 11:14AM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی )نے ایمیزون ایشیا پیسیفک ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے پرائیون بزنس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دی ہے۔
مجوزہ اتحاد، ایمیزون ایشیا ۔پیسیفک ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (حاصل کنندہ) کے ذریعے پرائیون بزنس سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ (ہدف) کے 76 فیصد مساوی حصص کے مجوزہ حصول سے متعلق ہے۔
حاصل کنندہ، ایمیزون ڈاٹ کام ، انک (اے سی آئی) کا بالواسطہ مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ اے سی آئی ایمیزون گروپ کا مکمل سرپرست ادارہ ہے۔ حاصل کنندہ ہندوستان میں کوئی کاروباری سرگرمی نہیں کرتا ہے۔ تاہم، اے سی آئی ، ایکوائرر کی مکمل سرپرست کمپنی، کے کچھ بالواسطہ ذیلی ادارے ہیں جو یا تو بھارت میں رجسٹرڈ ہیں یا بھارت میں کاروباری سرگرمیاں کر رہے ہیں۔
حاصل کیا جانے والا ادارہ ایک ہندوستانی ملکیت اور کنٹرول والی کمپنی ہے اور ہوبر مالو ٹرسٹ کے زیر کنٹرول ہے۔ ہدف کے حصص کیپٹل کا 76 فیصد ہوبر میلو کے پاس ہے۔ حاصل کنندہ پہلے سے ہی ہدف کے حصص کیپیٹل کے تئیس فیصد کا مالک ہے اور ایمیزون یوریشیا ہولڈنگس ایس اے آر ایل ہدف کمپنی کے حصص سرمائے کے ایک فیصد کا مالک ہے۔ہدف ادارہ مختلف قسم کی خدمات پیش کرتا ہے جو چھوٹے اور درمیانے کاروباروں(‘‘ایس ایم بیز’’) کو ان کے آن لائن کاروبار کو مؤثر طریقے سے چلانے میں مدد فراہم کرتا ہے، جس میں ڈیجیٹل کیٹلاگنگ، اشتہارات، تربیت اور مشاورت، مشاورتی اور ویلیو ایڈڈ خدمات شامل ہیں۔ ساتھ ہی ڈیجیٹل ادائیگیوں اور دیگر مجموعی طور پر مددگار خدمات اختیار کرتا ہے۔
ہدف کمپنی کے پاس ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ کلاؤڈٹیل انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ(سی ٹی) ہے۔ سی ٹی ہندوستان میں بی ٹو سی خوردہ کاروبار میں مصروف ہے، اور فی الحال آن لائن مارکیٹ پلیس www.amazon.in پر صارفین کو فروخت کی مصنوعات پیش کرتا ہے جو(ایمیزون سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ( ایمیزون مارکیٹ پلیس) کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔سی ٹی آن لائن اور آف لائن چینلز کے ذریعے مصنوعات کی ہول سیل(بی ٹو بی) تجارت میں بھی مصروف ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔
****************
(ش ح ۔س ب۔رض )
U NO: 2438
(Release ID: 1804682)
Visitor Counter : 170