بھارتی چناؤ کمیشن

گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش  قانون ساز اسمبلیوں کے لئے عام انتخابات، 2022 اور آسام کے 99-مجولی اسمبلی حلقے کے لئے  ضمنی انتخاب- ووٹوں کی گنتی

Posted On: 09 MAR 2022 8:13PM by PIB Delhi

گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے 690  قانون ساز اسمبلیوں کے لئے ہوئے عام انتخابات اور آسام  کے 99- مجولی اسمبلی حلقے  کے لئے ہوئے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی 10.03.2022 بروزجمعرات کو ہوگی ۔ مجموعی طور پر 671 اکاؤنٹینٹ مشاہدین ، 130 پولیس آبزرورز، اور 10 اسپیشل آبزرورز  ووٹوں کی گنتی کے عمل کو خوش اسلوبی سے  انجام دینے کو یقینی بنانے کے لیےموقع پر موجود ہوں گے۔ کمیشن نے دو خصوصی افسران - چیف  انتخابی  افسر  دہلی کو میرٹھ اور چیف انتخابی افسر کو  وارانسی میں تعینات کیا ہے تاکہ وہ ووٹوں کی گنتی کے بندوبست کی نگرانی کرسکیں۔

(2) تمام کاونٹنگ سنٹروں پر  وسیع اور مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام اسٹرانگ رومز، جہاں پولنگ کے بعد ای وی ایم رکھی گئی ہیں ، تین سطحی سیکورٹی میں ہیں  جس  میں اندرونی   حلقے  میں  مرکزی مسلح فورسز  تعینات کی گئی ہیں ۔ متعلقہ امیدوار 24x7 سی سی ٹی وی کوریج کے ذریعے اسٹرانگ روم کا بندوبست  دیکھ رہے ہیں۔

 (3) پولنگ والی ریاستوں میں، ضلعی انتظامیہ نے کاونٹنگ ہالز کے آس پاس دفعہ 144  نافذ کردی ہے تاکہ  اس بات کو  یقینی بنایا جا سکے کہ امن و امان میں کوئی  خلل نہ پڑے۔

 (4) سیاسی پارٹیاں /امیدوار انتخابات کے دوران ای وی ایم  ڈپلائمنٹ  سے متعلق ہر مرحلے پر شامل ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • ای وی ایم گودام کو کھولنا اور بند کرنا
  • ای وی ایم اور وی وی پیٹز کی پہلی سطح کی جانچ
  • ایف ایل سی کے بعد ٹریننگ اور بیداری کے لیے ای وی ایمز اور وی وی پیٹز کو باہر نکالنا
  • ای وی ایم اور وی وی  پیٹز کی  رینڈمائزیشن
  • ای وی ایم اور وی وی پیٹز  کی کمشننگز
  • پولنگ پارٹیوں کے ساتھ ای وی ایم اور وی وی پیٹز کی تقسیم
  • پولنگ کے دن  موک پول اور ایکچوئل پول
  • پولنگ  کے بعد پولنگ اسٹیشنوں سے  ای وی ایم اور وی وی پیٹز کی کلیکشن سنٹر تک  منتقلی
  • پولنگ کے بعد  ای وی ایم اور وی وی پیٹز کا اسٹوریج
  • ووٹوں کی گنتی

(5) ہر مرحلے پر، ہر ای وی ایم کا سیریل نمبر (جس میں ووٹ ڈالی گئی مشینیں بھی شامل ہیں ) سیاسی پارٹیوں/امیدواروں کو دیا جاتا ہے۔

(6) گنتی کے دن صبح 8 بجے سے پہلے حاصل ہوئے  پوسٹل بیلٹ گنتی کے لیے  لئے جائیں گے۔

(7) ووٹوں کی گنتی سے متعلق اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

  • پوسٹل بیلٹس کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح 8:00 بجے شروع کی جائے گی اور اس کے مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔ ای ٹی پی بی ایس اور پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی تمام موجودہ ہدایات کی تعمیل کی جائے گی۔
  • پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی شروع ہونے کے 30 منٹ کے وقفے کے بعد ای وی ایم کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح 8:30 بجے شروع ہوگی۔ ای سی آئی کی 18 مئی 2019 کی ہدایات کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے مرحلے سے قطع نظر ای وی ایم کی گنتی جاری رہے گی۔
  • گنتی کے ہر دور کے بعد ایک مقررہ فارمیٹ میں نتائج کی ٹیبلیشن کی جائے گی۔ اس پر آر او اور آبزرور کے دستخط ہوں گے، اور ایک کاپی امیدواروں کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ مرحلہ وار نتائج کے اعلان کے بعد، موجودہ ہدایات کے مطابق اگلے راؤنڈ کی گنتی کی جائے گی۔
  • پوسٹل بیلٹ کا نتیجہ بھی امیدواروں کے ایجنٹوں کے دستخط حاصل کرنے کے بعد مقررہ فارمیٹ میں شیئر کیا جائے گا۔
  • 8 اپریل، 2019 کو، معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے، فریقین کے زیادہ اطمینان کے  لئے اس وقت کے ایک  موجودہ 1 پولنگ اسٹیشن فی اسمبلی حلقہ / سیگمنٹ  سے پانچ پولنگ اسٹیشن فی اسمبلی حلقہ /سیگمنٹ ای وی ایم کی گنتی کے ساتھ ملانے کے لیے وی وی پیٹس سلپس کی تعداد کے نمونے کے سائز میں اضافہ کیا۔ اس فیصلے پر نظرثانی کو بھی سپریم کورٹ آٖف انڈیا نے 7 مئی 2019 کو خارج کر دیا تھا۔  بھارتی سپریم کورٹ کی مذکورہ بالا ہدایت پر بھارت کے انتخابی  کمیشن ہر الیکشن میں سختی سے عمل پیرا ہے۔
  • آر او  ان کور میں مرحلہ وارنتائج کا اندراج کرے گا، جو ای سی آئی  کی رزلٹ ویب سائٹ  (https://results.eci.gov.in) پر دکھایا جائے گا۔
  • اگر جیت کا مارجن گنتی کے وقت غلط قرار دیے گئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تعداد سے کم ہے تو، 18 مئی 2019 کو ای سی آئی کی ہدایت کے مطابق نتیجہ کے اعلان سے پہلے تمام مسترد شدہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی لازمی طور پر دوبارہ تصدیق کرائی جائے گی۔جب بھی، اس طرح کی دوبارہ تصدیق کی جائے، تو ای سی آئی کی 21 جنوری 2009 کی  ہدایات کے مطابق پوری کارروائی کی ویڈیو گرافی کی جانی چاہئے۔

((8 کمیشن نے وقتاً فوقتاً ووٹوں کی گنتی سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں، جو گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کی قانون ساز اسمبلیوں اور آسام کی  99 – مجولی  ضمنی انتخاب کے سلسلے  میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی لاگو ہوں گی۔

(9)  رجحانات کی مرحلہ وار معلومات فراہم کرنے کے لئے گنتی کے ہر مقام پر میڈیا سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ میڈیا کے لئے   پاس بھی جاری کئے گئے ہیں۔

(10)       کاؤنٹنگ ہال کے اندر صرف مجاز افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

(11) رجحانات اور نتائج 10.03.2022 کو صبح 8.00 بجے کے بعد، معلومات کی ترسیل کے لیے گنتی کے تمام مراکز کے علاوہ درج ذیل ذرائع پر دستیاب ہوں گے:

     1. نتائج  بھارت کے انتخابی  کمیشن کی ویب سائٹ  (https://results.eci.gov.in) پر دکھائے جاتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں تاکہ جاری راونڈ کے لحاظ سے رجحانات اور ہر حلقے کے نتائج  ظاہر کیے جا سکیں۔

2. رجحانات اور نتائج گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب "ووٹر ہیلپ لائن ایپ" موبائل ایپ کے ذریعے بھی قابل رسائی ہیں۔

’’ویب سائٹ/موبائل ایپ متعلقہ گنتی مراکز سے سسٹم میں ریٹرننگ افسران کے ذریعے داخل کی جانے والی معلومات ظاہر کرے گی۔ الیکشن کمیشن ان معلومات کو ڈسپلے کرے گا جیسا کہ ریٹرننگ افسران   نےان کے متعلقہ گنتی مراکز سے سسٹم میں داخل کیا ہے۔ ہر اے سی کا حتمی ڈیٹا صرف فارم 20 میں شیئر کیا جائے گا۔‘‘

12. ای وی ایم وغیرہ سے متعلق کچھ افواہیں پھیلی ہیں، جن کا ووٹ ڈالی گئی ای وی ایم سے مکمل طور پر کوئی تعلق نہیں ہے اور پروٹوکول کی معمولی خلاف ورزی کے ہر معاملے میں کمیشن نے متعلقہ افسران کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔

13. کسی بھی شخص کو افواہ پھیلانے یا غلط معلومات پھیلانے میں ملوث نہیں ہونا چاہئے۔ کمیشن نے سی ای اوز اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے لوگوں اور شرپسند عناصر  کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کریں۔

14. گنتی کے عمل کو کسی روک ٹوک کے بغیر اور پرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لئے کمیشن سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں سمیت تمام متعلقہ افراد سے مکمل تعاون کی توقع رکھتا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 2416)

 



(Release ID: 1804632) Visitor Counter : 144