محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نہ صرف کام کی جگہوں پرمساوات کو یقینی بنانے اور کسی کام کو منتخب کرنے کی آزادی کو یقینی بنانے بلکہ صحیح کام کو منتخب کرنے کی آزادی  اورصحت کو محفوظ بنانے کی غرض سے برابری آزادی  کو یقینی بنانے کے تئیں بھی  عہد بند ہے :جناب بھوپیندریادو


محنت کی وزارت ، ای پی ایف او اورای ایس آئی سی کے ذریعہ خواتین کے  سبھی دعووں کو نمٹاکر اور خواتین کے تفویض اختیارات  سے متعلق ایک ڈیسک کاآغاز کرکے ، خواتین کا بین الاقوامی دن منارہی ہے

محنت کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندریادو نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع  پرخواتین کے لئے ، ایک خصوصی مہم چلانے کے لئے ای پی ایف او اورای ایس آئی سی کی ستائش کی

Posted On: 09 MAR 2022 11:09AM by PIB Delhi

‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کے معروف ہفتہ کے موقع  پرمنائے جانے والے خواتین کے بین الاقوامی دن ، محنت اور روزگار کی وزارت ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی نے ڈی جی ایم ایس کے ساتھ مل کر خواتین کے لئے سازگار سلسلے وار اقدامات  کئے ہیں ۔ ان اقدامات  میں خواتین کے تمام دعووں  کو نمٹانے سے متعلق اقدامات اور ایک ہی مقام پرتمام خدمات کی فراہمی کے لئے خاتون شراکت داروں کو سہولت فراہم کی غرض سے اپنی نوعیت کے پہلے ‘‘ خواتین کے تفویض  اختیارات سے متعلق  ڈیسک ’’ کا آغاز کیاجاناشامل ہیں ۔

یہ تقریب کل یہاں ای پی ایف او اورای ایس آئی سی اورڈی جی ایم ایس کے ذریعہ مشترکہ طورپر منعقد کی گئی تھی ۔ اس کا موضوع تھا : ‘خواتین افرادی قوت کی قدرکیجئے اورانھیں بااختیاربنائیے ۔’’ تقریب  میں محنت اورروزگار کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندریادو ، محنت اورروزگار کے وزیرمملکت جناب رامیشورتیلی ، محنت اورروزگار کی وزارت کے سکریٹری ، جناب سنیل بھارتھوال ، سینٹرل پروویڈینٹ فنڈ کمشنر محترمہ نیلم شامی راؤ، ای ایس آئی سی کے ڈی جی جناب ایم ایس بھاٹیہ اوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے جناب بھوپیندریادو نے محنت کی وزارت کے دواجزاء ، جو حکومت کے شہریوں پرمرکوز پہلوبھی ہیں ، ای پی ایف او اورای ایس آئی سی کے ذریعہ کی گئی منفرد پہل قدمیوں کی ستائش کی ۔ انھوں نے کہا :ای پی ایف او ، اعتماد کی علامت ہے تو ای ایس آئی سی خدمات کے ذریعہ اس کی تکمیل کرتاہے ۔’’ اس بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے خواتین کا بین الاقوامی دن منانے کی غرض سے تیارکی گئی منفرد خدمات کی ستائش کی ،ان میں ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی  میں خواتین کے تمام دعووں کو نمٹا یاجانا شامل ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند نہ صرف کام کی جگہوں  پرمساوات کو یقینی بنانے اورکسی کام کو منتخب کرنے کے اختیار کے تئیں عہد بند ہے بلکہ وہ صحیح کام کو منتخب کرنے اورصحت کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے برابر کی آزادی  کو یقینی بنانے کے تئیں بھی عہد بند ہے ۔ محنت کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل بھارتھوال نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت ہند کا زیادہ بڑا ہدف اس بات کو یقینی بناناہے کہ کام کی جگہوں پرخواتین کی شرکت ان کی آبادی کے تناسب سے برقرار رکھی جائے ۔

‘‘آزادی کے امرت مہوتسو’’ کے حصے کے طورپر ای پی ایف او ، 75لاکھ ای ، نامزدگیوں  کی نشاندہی کررہاہے اورخاص طورپرخواتین کے بین الاقوامی  دن کے موقع پراس نے خاتون افرادی قوت کے ذریعہ ای ۔ نامزدگیاں داخل کئے جانے کی غرض سے ایک مہم چلائی ہے ۔ ای پی ایف او  نے 92لاکھ نامزدگیوں کی حصولیابی کے اپنے ہدف سے تجاوز کرلیاہے ۔ ان میں سے 70لاکھ نے خواتین کو اپنے نامزد کے طورپرمنتخب کیاہے اور اس طرح اپنی شریک حیات ، بیٹیوں اور ماؤں  وغیرہ کو بااختیاربنایاہے ۔

اس ہفتہ طویل مہم کے دوران خواتین ارکان کی ای ۔ نامزدگیوں کے عمل میں تیزی لانے اورای پی ایف او کے فیلڈدفاترکے ذریعہ قائم خصوصی کیمپوں کے توسط سے خواتین کے ساتھ سرگرمی  سے روابط قائم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔کاروباری اداروں نے خبردی ہے کہ ان کی 100فیصد خاتون افرادی قوت نے اپنی ای –نامزدگی کا عمل مکمل  کرلیاہے ۔

چینئی زون کے سب سے زیادہ تعداد میں دعوے موصول ہوئے اوران سبھی کو نمٹادیاگیاہے ۔ اس طرح کی 7لاکھ ای۔ نامزدگیوں میں سے تلنگانہ زون میں 44فیصد نامزدگیاں کی گئی ہیں جب کہ تلنگانی زون کے ایک حصے ، ای پی ایف او نظام آباد میں 39فیصد نامزدگیاں  کی گئی ہیں ۔ ان دفاترکو اس سلسلے میں خصوصی ایوارڈس نوازاگیاہے ۔

ایک اورمہم کے تحت ، اس نے 5مارچ 2022تک  خواتین کے تمام دعووں کو نمٹانے کا ہدف طے کیاہے ۔ اوراس سلسلے میں ایک ہفتہ طویل مہم کے دوران خواتین کے تقریبا 638کروڑروپے مالیت کے 144069دعوں کو نمٹایا جاچکاہے ۔ گذشتہ برس 2021میں ای پی ایف او نے اپنے دہلی کے ایک دفترمیں اپنی خاتون صارفین کے تمام دعووں کو نمٹانے سے متعلق ایک آزمائش مہم کا انعقاد کیاتھااوراب ای پی ایف او نے بھارت کے اپنے تمام دفاترمیں اس مہم کا اعادہ کیاہے ۔

ای پی ایف او نوئیڈہ نے تمام زمروں  کے چھوٹے ، درمیانے اوربڑے کاروبری اداروں  میں سب سے زیادہ ای ۔ نامزدگیاں داخل کئے جانے میں نمایاں کرداراداکرنے کا ایوارڈ حاصل کیاہے ۔نوئیڈہ کے مین پاور گروپ سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ اوریوفلیکس پرائیویٹ لمیٹڈ ملک کے ان چوٹی کے 75کاروباری اداروں میں شامل ہیں ۔جنھوں نے سب سے زیادہ تعداد میں ای ۔ نامزدگیوں  کے لئے ایوارڈس حاصل کئے ہیں  اوران تمام سرکردہ 75کاروباری اداروں کو خصوصی توصیفی  ایوارڈس سے نوازاگیاہے ۔

وزارت نے آج ای پی ایف او کے ساتھ تمام خاتون  شراکت داروں کے روابط میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ، خواتین کے تفویض اختیارات کے اولین ڈیسک کے طورپر چینئی ، بینگلورو ، کولکاتہ ، دہلی اورممبئی میں ’’ خواتین کے تفویض اختیارات سے متعلق ڈیسک کا ورچوئل طریقے سے آغاز کیاہے ۔

وزیرموصوف نے ای ایس آئی سی کی تین خاتون کورونا واریئرس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں  ایوارڈز دیئے ۔ ان خواتین کے نام ہیں ، آندھراپردیش کی ڈاکٹر جے شری شیوکما ربھالے ، کے کے نگرکی میڈیکل آفیسر محترمہ اوماگوپی ناتھ ، تمام  ای ایس آئی سی اسپتالوں کی نیم طبی عملے کی رکن ، محترمہ میناکشی ۔ انھوں نے بھارت میں کانوں میں پہلی مرتبہ  کام کرنے والی خاتون کارکنان کو بھی مبارکباد دی ۔ ان خواتین کے نام ہیں اوپن کاسٹ مائنس کی  ارونانارائن سنکا تالا اوربپاشابسواس اور زیرزمین کانوں کی یوگیشری رانے ۔

 

*****

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-2387

 


(Release ID: 1804298) Visitor Counter : 193