وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹےکے مابین بذریعہ فون بات چیت

Posted On: 08 MAR 2022 9:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 8 مارچ           وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہالینڈ کے وزیر اعظم مسٹر مارک روٹے سے فون پر بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین میں جاری انسانی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے عداوت کے خاتمےنیز مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے پر واپسی کے لیے ہندوستان کی مسلسل اپیل کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات کا خیر مقدم کیا اور جلد حل کی امید ظاہر کی۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم روٹے کو تصادم والے علاقوں سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء میں ہوئی پیش رفت اور متاثرہ آبادی کے لیے ادویات سمیت فوری امدادی سامان کی صورت میں ہندوستان کی مدد کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے اپریل 2021 میں وزیر اعظم روٹے کے ساتھ اپنی ورچوئل  کانفرنس کا ذکر کیا اور جلد از جلد ہندوستان میں وزیر اعظم روٹے کا استقبال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2374

 



(Release ID: 1804199) Visitor Counter : 155