کامرس اور صنعت کی وزارتہ
زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی کوششوں کے نتیجہ خیز نتائج سامنے آنے شروع
اپریل تاجنوری 2021-22 میں ہندوستان کی زرعی برآمدات 19,709 ملین ڈالرتک پہنچ گئیں
گندم کی برآمدات میں تقریباً چار گنا اضافہ ہوا، چاول زرمبادلہ کی آمدنی میں سرفہرست ہے
دیگر موٹے اناجوں میں 66 فیصد کا اضافہ، موٹے اناج اور متفرق پروسیس شدہ اشیاء میں 14 فیصدکا اضافہ درج
Posted On:
07 MAR 2022 3:04PM by PIB Delhi
عالمی وبا کووڈ-19 کی وجہ سے لاجسٹک سے متعلق چیلنجوں کے باوجود، ہندوستان کی زرعی اور پراسیس شدہ خوراک کی مصنوعات میں امریکی ڈالر کے لحاظ سے موجودہ مالی سال کے پہلے 10 مہینوں (اپریل-جنوری 2021-22) کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
ایگریکلچرل ریلیٹڈ اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کے دائرہ کار میں مصنوعات کی برآمدات اپریل-جنوری 2020-21 میں 15,974 ملین ڈالر سے بڑھ کر اپریل تاجنوری 2021-22 میں 19,709 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
تجارت اور صنعت کی وزارت نے 2021-22 میں اپیڈا باسکٹ مصنوعات کے تحت برآمدات کے لیے 23,713 ملین ڈالرکا ہدف مقرر کیا ہے۔
اپریل تاجنوری 2021-22 کے دوران 7696 ملین ڈالر تک غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرنے میں چاول کی برآمدات سرفہرست رہی، جو اپریل-جنوری 2020-21 کی مدت میں 6,793 ملین ڈالر کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔
گیہوں کی برآمدات میں اپریل تا جنوری 2021-22 کے دوران کافی اضافہ درج کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 358 ملین ڈالر کے مقابلے 387 فیصد اضافہ کے ساتھ 1742 ملین ڈالر تک پہنچا۔ دیگر موٹے اناجوں میں اپریل تا جنوری 2021-22 کے دوران 66 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا جو اپریل تا جنوری 2020-21 کے 527 ملین ڈالر کے مقابلےمیں 869 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔
اپریل تا جنوری 2021-22 کے دوران گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات 2020-21 کی اسی مدت میں 3005 ملین ڈالر کے مقابلے میں 13 فیصد اضافے سے 3408 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور اپریل تا جنوری 2021-22 کے دوران یہ ا ضافہ 1207 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اپریل سے جنوری 2020-21 کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 1037 ملین ڈالر درج کی گئیں۔ مالی سال 2021-22 کے پہلے 10 مہینوں کے دوران پراسیس شدہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 1269 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو کہ مالی سال 2020-21 کی اسی مدت میں 1143 ملین ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
موٹے ا ناج کی تیاری اور دیگر پروسیس شدہ کھانے کی اشیا کی برآمدات مالی سال 2021-22 کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 2,956 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو کہ مالی سال 2020-21 کے اپریل تا جنوری کی مدت میں 2599 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ کاجو کی برآمدات میں بھی مالی سال 2021-22 میں 11 فیصد اضافہ درج کیا گیا جبکہ مالی سال 2020-21 کی اپریل-جنوری کی برآمدات $383 ملین تک پہنچ گئیں۔
زرعی برآمدات میں نمایاں اضافے کو ملک کی زرعی اور پراسیس شدہ خوردنی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے پر زور دینے کے حوالے سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اے پی ای ڈی اے کے صدر ڈاکٹر ایم انگاموتھو نے کہا، ‘‘ہم زرعی برآمدات پالیسی 2018 کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومتوں کے تعاون سے کلسٹرز پر توجہ مرکوز کرکے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق پر توجہ مرکوز کررہے ہیں’’۔
ڈاکٹر انگاموتھو نے کہا، "ہم شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کی منفرد مصنوعات کے ساتھ ساتھ جغرافیائی اشاریہ میں رجسٹرڈ مصنوعات کی برآمد کو فروغ دے رہے ہیں۔"
اے پی ای ڈی اے زرعی برآمدی پالیسی کے نفاذ کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ مہاراشٹر، اتر پردیش، کیرالہ، ناگالینڈ، تامل ناڈو، آسام، پنجاب، کرناٹک، گجرات، راجستھان، آندھرا پردیش، تلنگانہ، منی پور، سکم، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، میزورم اور میگھالیہ نے برآمدات کے لیے مخصوص ریاستی ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ دیگر ریاستوں کا ایکشن پلان عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔
زراعت سے متعلق اور پراسیسڈ فوڈ مصنوعات کی برآمد میں اضافہ بنیادی طور پر مختلف ممالک میں بی 2 بی نمائشوں کا انعقاد، ہندوستانی سفارت خانوں کی فعال شراکت داری کے ذریعے مخصوص مصنوعات اور عام مارکیٹنگ مہم کے ذریعے نئے ممکنہ بازاروں کی تلاش کی وجہ سے ہواہے۔
اے پی ای ڈی اے نے ہندوستان میں جغرافیائی اشاریہ(جی آئی) رجسٹرڈ زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس کو فروغ دینے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں جس کے ذریعے دنیا بھر کے بڑے درآمد کنندہ ممالک کے ساتھ زرعی اور کھانے کی مصنوعات پر ورچوئل خریدار وفروخت کنندگان کی میٹنگیں کی گئی ہیں۔
مصنوعات کےمعیار کی تصدیق کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ، اے پی ای ڈی اے نے برآمد کنندگان کو مصنوعات کی وسیع رینج کے لیے جانچ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہندوستان بھر میں 220 لیبارٹریوں کو منظوری دی ہے۔
اے پی ای ڈی اے ایکسپورٹ ٹیسٹنگ اور ویسٹ مانیٹرنگ اسکیموں کے لیے منظور شدہ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن اور مضبوطی میں بھی مدد کرتا ہے۔ اے پی ای ڈی اے زرعی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، معیار کی بہتری اور مارکیٹ کی ترقی کے لیے مالی امداد کی اسکیموں کے تحت بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
اے پی ای ڈی اے بین الاقوامی تجارتی میلوں میں برآمد کنندگان کی شرکت کا بھی اہتمام کرتا ہے جو برآمد کنندگان کو اپنی خوردنی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مارکیٹنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اے پی ای ڈی اے زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے قومی تقریبات جیسے آہار، آرگینک ورلڈ کانگریس، بائیوفیک انڈیا وغیرہ کا بھی اہتمام کرتا ہے۔
اے پی ای ڈی اے بین الاقوامی منڈی کی معیاری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے باغبانی کی مصنوعات کے لیے پیک ہاؤسز کے رجسٹریشن کی پہل بھی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، مونگ پھلی کے چھلکے اور گریڈنگ اور پروسیسنگ یونٹس کے لیے برآمدی یونٹوں کی رجسٹریشن کا مقصد یورپی یونین اور غیر یورپی یونین کے ممالک کے لیے معیار کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔
اے پی ای ڈی اے گوشت کی پروسیسنگ اور مذبح خانوں کو رجسٹر کرتا ہے تاکہ عالمی خوراک کی حفاظت اور معیار کی ضروریات کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایک اور اہم اقدام میں ٹریس ایبلٹی سسٹم کی ترقی اور نفاذ شامل ہے جو درآمد کرنے والے ممالک کی خوراک کی حفاظت اور معیار کی تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔ برآمدات کو فروغ دینے کے لیے، اے پی ای ڈی اے مختلف بین الاقوامی تجارتی تجزیاتی معلومات، اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مارکیٹ تک رسائی کی معلومات کو مرتب کرتا اور پھیلاتا ہے اور تجارتی استفسارات کو بھی حل کرتا ہے۔
Table: Agricultural and processed food products exports (April-January), 2021-22 vs 2020-21
مصنوعات
|
برامدات (اپریل – جنوری 2021-22 کے دوران ملین ڈالر میں)
|
برامدات (اپریل – جنوری 2021-22 کے دوران ملین ڈالر میں)
|
اضافہ (فیصد میں)
|
چاول
|
7696
|
6793
|
13
|
گوشت، ڈیری و پولٹری مصنوعات
|
3408
|
3005
|
13
|
موٹے اناج کی تاری اور دیگر پروسیس شدہ اشیا
|
2956
|
2599
|
14
|
دیگرموٹے اناج
|
869
|
527
|
65
|
کاجو
|
383
|
345
|
11
|
گیہوں
|
1742
|
358
|
387
|
پھل او ر سبزیاں
|
1207
|
1037
|
16
|
متفرق پروسیس شدہ اشیا
|
1448
|
1310
|
10
|
میزان
|
19,709
|
15,974
|
23
|
|
|
|
|
|
****************
(ش ح۔س ک ۔ ف ر)
U. NO. 2338
(Release ID: 1803848)
Visitor Counter : 207