شہری ہوابازی کی وزارت
آج 1300 سے زیادہ ہندوستانیوں کو خصوصی شہری پروازوں کے ذریعےیوکرین کے ہمسایہ ملکوں سے واپس لایا گیا
اب تک 17 ہزار 4 سو سے زیادہ ہندوستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جا چکا ہے
Posted On:
07 MAR 2022 5:28PM by PIB Delhi
’آپریشن گنگا‘ کے تحت ہندوستانی شہریوں کو بچانے کے لئے یوکرین کے پڑوسی ممالک سے آ ج 1314 ہندوستانیوں کو 7 خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے لایا گیا۔ 22 فروری 2022 سے اب تک خصوصی پروازوں کے ذریعہ 17 ہزار 4 سو سے زیادہ ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ اس طرح73 خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے لائے جانے والے ہندوستانیوں کی تعداد 15206 تک پہنچ گئی ہے۔ ہندستانی فضائیہ کا طیارہ سی 17 جس پر201 ہندوستانی سوار ہیں، امید ہے آج شام کو پہنچ جائے گا۔ ہندستانی فضائیہ نے آپریشن گنگا کے ایک حصے کے طور پر اس سے قبل 2056 مسافروں کو واپس لانے کے لئے 10 پروازیں کی تھیں۔
آج کی خصوصی شہری پروازوں میں سے 4 نئی دہلی میں اتری ہیں جبکہ 2 ممبئی پہنچی ہیں۔ شام میں دیر گئے ایک پرواز متوقع ہے۔ بوڈاپیسٹ سے 5 اور بخارسٹ اور سوسیوا سے ایک ایک پرواز تھی۔
کل، سوسیوا سے 2 خصوصی شہری طیاروں کے اُڑنے کی توقع ہے، جن سے 400 سے زیادہ ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
***
ش ح۔ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1803723)
Visitor Counter : 166