وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے یوکرین کے صدر عالی جناب ولادیمیر زیلنسکی  سے بات کی  

Posted On: 07 MAR 2022 12:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے  صدر عالی جناب ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی۔

صدر زیلنسکی نے وزیر اعظم کو یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ  کی صورت ِ حال اور  دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ وزیراعظم نے جاری تنازعات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے فوری جنگ بندی کے تعلق سے اپنی اپیل کا اعادہ کیا اور کہا کہ  بھارت ہمیشہ مسائل کے پُر امن حل   اور دونوں فریقوں کے درمیان راست مذاکرات کا خواہاں رہا ہے ۔

         وزیر اعظم نے یوکرین سے 20000 سے زیادہ  بھارتی شہریوں کو نکالنے میں سہولت فراہم کرنے پر یوکرین  کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یوکرین میں ، اب بھی  موجود بھارت کے  طلباء کی حفاظت اور سلامتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان کے فوری اور محفوظ انخلاء کی ضرورت پر زور دیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح – م م  – ع ا  ) 

U.No. 2304



(Release ID: 1803533) Visitor Counter : 161