عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سہ روزہ سمپوزیم بموضوع " India@2047کا تصور جدت طرازی کے ذریعے" کا افتتاح کریں گے

Posted On: 06 MAR 2022 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06 مارچ 2022:

07-09 مارچ 2022 کے دوران چنئی میں ایک سہ روزہ سمپوزیم بموضوع " India@2047کا تصور جدت طرازی کے ذریعے" منعقد کیا جائے گا۔ یہ سمپوزیم آئی آئی ٹی مدراس کے تعاون سے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ سمپوزیم آئی آئی ٹی ایم ریسرچ پارک، چنئی میں منعقد ہوگا۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزارت ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، پی ایم او کے وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، جوہری توانائی کے محکمے کے وزیر مملکت اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت 8 مارچ 2022کو سمپوزیم کا افتتاح کریں گے۔

مدراس کے آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر وی کاماکوٹی افتتاحی اجلاس کے دوران استقبالیہ خطاب کریں گے۔ حکومت کے ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سرینواس بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ڈی اے آر پی جی کی بنائی ہوئی بھارت میں ای گورننس انیشی ایٹوز پر ایک فلم دکھائی جائے گی۔ مدراس کے آئی آئی ٹی کے سینئر پروفیسر اشوک جھنجھونوالا افتتاحی اجلاس کے دوران شکریہ کا ووٹ پیش کریں گے۔

یہ سمپوزیم حکومت اور شہریوں کو اگلی نسل کی اصلاحات و اختراعات کی خاطر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اکٹھا کرنے کی کوشش ہے جس کا پالیسی ہدف "زیادہ سے زیادہ حکم رانی، کم از کم حکومت" ہے ۔ اس میں حکومتی عمل ری انجینئرنگ، ای خدمات تک ہمہ گیر رسائی، ضلعی سطح پر ڈیجیٹل اقدامات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں بہتری اور ایل سی ٹی مینجمنٹ کا استعمال شامل ہے۔

حکومت اس دہائی کے لیے طویل مدتی نشانوں اور اس کے مطابق قلیل مدتی متعین نتائج کی نشان دہی کے لیے "وژن India@2047" تشکیل دے رہی ہے۔ موجودہ ادارہ جاتی فریم ورک سے مجبور ہوئے بغیر یہ وژن تیار کیا جا رہا ہے اور تصور کردہ وژن کے حصول کے لیے مناسب ڈھانچہ جاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات تجویز کرنا پیش نظر ہے۔ نیوکلیس اور سیل ٹیموں کے لیے تقریبا 200 شرکا کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ایک آئی اے ایس افسر، ایک نوجوان فیکلٹی ممبر اور ایک نوجوان کاروباری شخص شامل ہے جو بحث کے لیے اکٹھے بیٹھیں گے۔ اس طرح کے 10 سیل ہوں گے۔ یہ 4 رکنی نیوکلیس سمپوزیم کے دوران بنیادی تھنک ٹینک ہوگا ۔ اگلے بیس سال کے لیے غور کیا جائے گا کہ بھارت کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔

ہر سیل کو 10 مختلف موضوعات جیسے بنیادی ڈھانچے، توانائی، پانی، زراعت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، شہری رہائش وغیرہ میں سے ایک مسئلہ تفویض کیا جائے گا جس کا بھارت کو سامنا ہے اور جہاں اگلے پچیس برسوں میں کافی پیش رفت کی ضرورت ہے۔ مجموعی موضوع 'ڈیجیٹل گورننس میں جدت طرازی' ہوگا۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 2286



(Release ID: 1803390) Visitor Counter : 132