شہری ہوابازی کی وزارت
یوکرین کے پڑوسی ملکوں سے آج خصوصی پروازوں سے 2100 سے زیادہ بھارتیوں کو واپس لایا گیا
خصوصی پروازوں سے ابھی تک 15900 سے زیادہ بھارتیوں کو واپس لایا گیا ہے
Posted On:
06 MAR 2022 3:57PM by PIB Delhi
بھارتی شہریوں کو بچانے کے لئے ’آپریشن گنگا‘ کے تحت ، یوکرین کے پڑوسی ملکوں سے 11 خصوصی سولین پروازوں کے ذریعہ آج 2135 بھارتیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 22 فروری 2022 کو شروع کی گئی خصوصی پروازوں سے 15900 سے زیادہ بھارتیوں کو واپس لایا گیا ہے ۔66 خصوصی پروازوں کے ذریعہ نکالے گئے بھارتیوں کی تعداد 13852 تک پہنچ گئی ہے۔ ابھی تک بھارتی فضائیہ نے 2056 مسافروں کو واپس لانے کے لئے 10 پروازیں کی ہیں جبکہ 26 ٹن امدادی سامان آپریشن گنگا کے حصے کے طور پر ان ملکوں کو پہنچایا ہے۔
آج کی خصوصی سولین پروازوں میں 9 نئی دہلی پہنچیں جبکہ دو ممبئی میں اتری ہیں۔ 6 پروازیں بوداپست، 2 بخارست، 2 ژیشوف سے اور ایک کوشیسہ سے یہاں پہنچی۔
کل توقع ہے کہ 8 خصوصی پروازیں بوداپست (5)، سوچاوا (2) اور بخارست (1) سے 1500 سے زیادہ بھارتیوں کو لے کر وطن واپس آئیں گی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:2283)
(Release ID: 1803369)
Visitor Counter : 214