الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے علاوہ ہنر مندی اورکاروبار کے فروغ کے مملکتی وزیر راجیو چندر شیکھر کی 7 اور 8 مارچ کو بنگلورو میں انڈیا گلوبل فورم میں شرکت
وزیر موصوف کی 30 اہم نئی صنعتوں کے بانی اور اعلیٰ ایگزیکیوٹیو افسروں سے ملاقات اور بات چیت
دی انڈیا گلوبل فورم’ بنگلور‘ دی نیو انڈیا انکارپوریشن کی تکنیکی دہائی سے بھر پور استفادہ کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی - راجیو چندر شیکھر
Posted On:
06 MAR 2022 1:10PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے علاوہ ہنر مندی اورکاروبار کے فروغ کے مملکتی وزیرجناب راجیو چندر شیکھر 7 اور 8 مارچ کو بنگلورو میں ہونے والے انڈیا گلوبل فورم (آئی جی ایف) میں شرکت کریں گے۔ انڈیا گلوبل فورم بین لاقوامی کاروبار اور عالمی رہنماؤں کے لئے ایجنڈا ترتیب دینے والی مجلس ہے۔ یہ پلیٹ فارموں کا ایک انتخاب پیش کرتی ہے۔ اس سے بین لاقوامی کارپوریٹ اور پالیسی ساز اپنے شعبوں اور حکمت سے بھرے جغرافیائی علاقوں میں اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ بات چیت کے لئے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ بنگلورو میں آئی جی ایف کا پہلا ایڈیشن ہے۔ پچھلے ایڈیشن کا انعقاد دبئی اور برطانیہ میں کیا گیا تھا اور اس سے وزیر اعظم نریندر مودی، پرنس آف ویلز، برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانوم، سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور دنیا بھر کی حکومتی اور صنعتی رہنماوں نے خطاب کیا۔
اس مکلس کا اہتمام مارچ میں اس پس منظر میں منعقد ہورہا ہے کہ ہندوستان عالمی وبا کووڈ کو برداشت کرتے ہوئے ایک اصلاح شدہ، پرعزم اور ایک لچکدار قوم اور دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وبائی امراض کی وجہ سے بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کے باوجود، ہندوستان نے سال 2021 میں 42 نئی اہم صنعتیں قائم کیں جن کی کل لاگت تقریباً 90 بلین ڈالر ہے۔ 60,000 سے زیادہ رجسٹرڈ نئی صنعتوں کے ساتھ ہندوستان اب اِس رُخ پردنیا کا تیسرا سب سے بڑا اور سب سے متحرک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظاموں میں سے ایک بن گیا ہے۔
پچھلے 2 برسوں میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں مصنوعات اور خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن میں بے نظیر ترقی دیکھی گئی ہے۔ 82 کروڑ ہندوستانیوں کے انٹرنیٹ تک رسائی اور 60 کروڑ سمارٹ فون صارفین کے ساتھ ہندوستان آ ج دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل ہینڈ سیٹ تیار کرنے والا ملک ہے اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو وسعت دینے کی حکومت کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت ہندوستانی معیشت کی ترقی کو 5 ٹریلین ڈالرکے رُخ پر نمایاں طور سے متحرک کرنے جا رہی ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقرر کردہ ہدف ہے۔ حال ہی میں معلنہ بجٹ 2022 بھی ڈیجیٹل اسپیس میں ترقی، سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے مواقع کو بڑھانے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
آئی جی ایف، بنگلورو کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ہندوستان نے کووڈ کے خلاف زبردست جد و جہد کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک ٹھوس بحالی حاصل کی ہے۔ ہندوستان وزیر اعظم نریندر مودی کےآتم نربھر بھارت کے اقتصادی روڈ میپ کے ساتھ اپنی معیشت کی ایک بڑی تبدیلی اور توسیع سے گزر رہی ہے۔ ڈیجیٹل اور تکنیکی مواقع اس انقلاب اور ہندوستان کے تکنیکی دہائی کے سفر کی قیادت کر رہے ہیں۔ انڈیا گلوبل فورم’ بنگلور‘ دی نیو انڈیا انکارپوریشن کی تیکنیکی دہائی سے بھر پور استفادہ کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی، میں شرکت کا شدت سے منتظر ہوں‘‘۔
جناب راجیو چندر شیکھر فورم میں شرکت کریں گے اور 7 مارچ کو -دَ نیو انڈیا اِنک کے عنوان سے شام 5:00 بجے خطاب کریں گے۔ صبح 8:30 بجے یونیکورنز کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کریں گے، دوپہر12:30 بجے گلوبل سپلائی چین بورڈ روم سے خطاب کریں گے اور 8 مارچ کو شام 5:00 بجے اختتامی اجلاس سے مخاطب ہوں گے۔
اہم نئی صنعتوں کے ساتھ انتہائی متوقع اجلاس میں وزیر موصوف ان صنعتوں کے 30 اعلیٰ ایگزیکیوٹیو افسران اور اُن کے بانیوں کے ساتھ کھلی بات چیت کریں گے۔ پچھلے 6 مہینوں کے دوران وزیر موصوف ملک بھر کی نئی صنعتوں کے ساتھ فعال طور پر ملاقات اور بات چیت کر رہے ہیں اور انہیں حکومت کی طرف سے مکمل تعاون مہیا کر رہے ہیں۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے پچھلے سال آئی جی ایف دبئی میں ’’ لائسنس ٹو اِسکل‘‘ اجلاس میں شرکت کی اور عالمی ہنر کے مرکز کے طور پر ابھرنے کے رُخ پر ہندوستان کے سفر پر اظہار خیال کیا تھا۔ فورم میں شرکت کرنے والے مختلف عالمی اسٹیک ہولڈروں کی طرف سے اس اجلاس کی بہت تعریف کی گئی تھی۔ آئی جی ایف بنگلورو میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن، مملکتی وزیر برائے امور خارجہ و ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی کے علاوہ صنعت کے دیگر ممتاز اعلیٰ ایگزیکیوٹیو افسران اور رہنمایان شرکت کریں گے۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1803334)
Visitor Counter : 181