کانکنی کی وزارت

بھارتی جیولوجیکل سروے نے  معدنی دولت  کو بڑھانے پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کا عہد کیا


تنظیم نے اپنا 172 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 05 MAR 2022 1:29PM by PIB Delhi

بھارت کی اہم جیولوجیکل تنظیم –بھارتی ارضیاتی سروے  (جی ایس آئی ) نے سبھی دفاتر میں اپنے 172 ویں یوم تاسیس کو انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ کل یعنی جمعہ کو تنظیم کے کولکتہ میں واقع  سنٹرل ہیڈکوارٹر میں اصل تقریب  منعقد کی گئی تھی۔ جی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل جناب راجندر سنگھ گرکھل نے اس تقریب کا افتتاح کیا  ۔

جناب آر ایس گرکھل نے  نے پچھلے 172 برسوں کے دوران جی ایس آئی کی ترقی کو واضح کیا  اور تنظیم کے پانچ مشنوں کے تحت شروع کئے گئے مختلف اقدامات کے ذریعہ اسے قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس کا ذکر کیا کہ جی ایس آئی نے معدنی بلاکوں کی شناخت کرنے اور ملک کے بڑے معدنی وسائل کو بڑھانے میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے۔ جناب گرکھل نے واضح کیا کہ حال ہی میں جی ایس آئی نے 150 سے زیادہ جی 2 اور جی 3 معدنی بلاکوں کے ساتھ ساتھ 152 جی 4 معدنی بلاک مختلف ریاستی حکومتوں کو نیلامی کے لئے سونپے ہیں۔ انہوں نے نوجوان افسران سے ملک کو معدنی شعبے میں خودکفیل بنانے کے لئے سخت محنت کرنے  اور ایکسپلوریشن اور دیگر جیوسائنٹفک کام کرنے کے لئے جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کرنے پر زور دیا۔ جناب گرکھل نے طلبا کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں جی ایس آئی کی سرگرمیوں اور تنظیم کے قیام سے لے کر ابتک کی حوصولیابیوں کے بارے میں بتایا ۔

اس موقع پر اے ڈی جی اور ایچ اور ڈی جناب ایم ایم پوار نے  جی ایس آئی کی نئی پہل ، خاص طور سے انتظامیہ سے متعلق اقدامات کی وضاحت کی۔ وہیں ، اے ڈی جی اور این ایم ایچ-III و IV ڈاکٹر ایس راجو نے کہا کہ جی ایس آئی کو ایک تنظیم کی شکل میں  وقت گزرنے کے ساتھ فروغ حاصل ہوا ہے اور دنیا میں ایک اہم ارضیاتی سائنس  تنظیم بن گئی ہے۔

اس موقع پر جی ایس آئی کے مختلف مشنوں کے تحت  انجام دی گئیں سرگرمیوں پر کوفی ٹیبل  بک اور آڈیوویژول  کا اجرا کیا گیا۔ اس کے علاوہ کولکتہ اور اس کے نواحی علاقوں کے مختلف کالجوں کے طلبا کے لئے چٹانوں ، معدنیات اور رکاز  کی ایک نمائش بھی لگائی گئی۔

بھارتی ارضیاتی سروے  (جی ایس آئی ) کا قیام  1851 میں خاص طور سے ریلوے کے لئے کوئلے کے ذخیرے کا پتہ لگانے کے لئے کیا گیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد کے برسوں میں ، جی ایس آئی  نہ صرف ملک کے مختلف حصوں میں ضروری ارضیاتی سائنس کی معلومات  کے  ذخیرے کے طور پر  ترقی پائی ہے، بلکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ جیولوجیکل تنظیم کا درجہ بھی حاصل کیا ہے۔ اس کا اہم کام قومی  جیو سائنٹفک اور معدنی وسائل کی اسسمنٹ کو وضع کرنے اور اس کے اپ گریڈ کرنے سے متعلق ہے۔ یہ   مقاصد زمینی سروے، فضائی اور بحری سروے، معدنی  پروسپیکٹنگ  اور جانچ، ملٹی ڈسیپنری  ارضیاتی سائنس، جیوٹیکنکل ،جیو-انوائرمینٹل اور قدرتی خطرات کے مطالعے،برفانی چٹانوں سے خواص،زلزلے سے متعلق ٹیکٹونک اسٹڈی اور بنیادی تحقیق کے ذریعہ حاصل کئے جاتے ہیں۔

جی ایس آئی کے اہم کردار میں پالیسی سازوں سے متعلق فیصلوں ،تجارتی اور سماجی – معاشی ضرورتوں پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ  بامقصد ، غیرجانبدار اور  تازہ ترین  جیولوجیکل مہار ت اور سبھی طرح کی جیوسائنٹفک معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔ جی ایس آئی ، بھارت اور اس کے  سرفیس اور سب سرفیس سے موصول سبھی جیوسائنٹفک  عمل کو دستاویزی شکل دینے پر بھی زور دیتا ہے۔ یہ تنظیم  جیوفزیکل اور جیوکیمیکل اور جیولوجیکل سروے  سمیت تازہ ترین   اور خرچ کے اعتبار سے موثر تکنیکوں اور طریقہ کار کا استعمال کرکے اس کام کو پورا کرتی ہے۔

سروے اور نقشہ سازی میں جی ایس آئی کی اصل صلاحیت میں مسلسل اضافہ  نشوونما ، مینجمنٹ، کوارڈینیشن اور اسپیشئل ڈیٹابیس   (ریموٹ سینسنگ کے ذریعہ موصول  ڈیٹا بھی شامل ہے ) کے استعمال کے ذریعہ ہوا ہے۔ اس مقصد کے لئے جی سی آئی جیو-انفارمیٹکس سیکٹر  کے شعبے میں دیگر فریقوں کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے ذریعہ ’ذخیرہ‘ یا ’کلیئرنگ ہاؤس‘ کے طور پر کام کرتا ہے اور جیوسائنٹفک جانکاری اور اسپیشئل ڈیٹا کو پھیلانے کے لئے جدیدترین کمپیوٹر پر مبنی تکنیکوں کا استعمال کرتا ہے۔

کانکنی کی وزارت  کے ایک منسلک دفتر کے ساتھ ، جی ایس آئی کے چھ علاقائی دفاتر لکھنؤ، جے پور، ناگپور، حیدرآباد، شیلانگ  اور کولکتہ  میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی تقریباً سبھی ریاستوں  میں  اکائی فاتر ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:2258)

 

 



(Release ID: 1803280) Visitor Counter : 144