الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرونکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے این آئی سی ٹیک کانکلیو 2022 کا افتتاح کیا


کانکلیو میں /بالخصوص ای حکمرانی میں قابل عمل ابھرتی ہوئی ٹیکنولوجیوں پر توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 04 MAR 2022 9:16AM by PIB Delhi

نیشل انفارمیٹکس سینٹر یعنی اطلاعات کے قومی مرکز (این آئی سی) نے ڈیجیٹل حکومت کے لئے اگلی نسل کی ٹیکنولوجیوں کے عنوان سے ای حکمرانی میں قابل عمل ابھرتی ہوئی ٹیکنولوجیوں پر مرکوز #ٹیک کانکلیو 2022 کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنولوجی(ایم ای آئی ٹی وائی) کی وزارت میں سیکریٹری جناب راجہ رمن راجیندر،ایم ای آئی ٹی وائی ایڈشنل سکریٹری ڈاکٹر راجیندر کمار ،این آئی سی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010T63.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PMHX.jpg

 

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ حکومت اور حکمرانی میں ٹیکنولوجی  کولانے میں این آئی سی نےایک کلیدی رول ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  حکومتوں کے لئے ٹیکنولوجی کے مستقبل کے لئے منصوبہ بندی  شروع کیا جانااین آئی سی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔

ایم ای آئی ٹی وائی سکریٹری جناب کے راجہ رمن نے اس کی اختراعی مصنوعات کے لئے این آئی سی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کانکلیو کام کرنے کے اختراعی طور طریقے وضع کرنے کے ایک موقع کے طور پر کام کرے گا، جس سے شہریوں کےلئے نئی چیزیں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے این آئی سی ٹیم کو اس کی یکسر تبدیلی والے فلیگ شپ پروڈکٹ، ای آفس کے لیے بھی مبارکباد  پیش کی۔

ڈاکٹر راجیندر کمار، ایڈیشنل سکریٹری،ایم ای آئی ٹی وائی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ  ایم ای آئی ٹی وائی اوراین آئی سی کی مسلسل کوششیں بڑے پلیٹ فارمز تیار کرنے کی ہیں۔جس کا مقصد ڈیجیٹل حکومت کی مکمل بنیادی تبدیلی اور خدمات کو بلا رکاوٹ قابل رسائی بنانااورطرز زندگی  میں بہتری لانا ہے اور کاروبار کرنے سے آنے والے وقت میں نتائج برآمد ہوں گے۔

 این آئی سی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما  نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیے گئے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام نے ملک کے ڈیجیٹل پروفائل کو تبدیل کردیا ہے۔براڈ بینڈ نیٹ ورکس، موبائل ایپس، ڈیجیٹل ادائیگیوں، کلاؤڈ انفراسٹرکچر، اور متحرک اسٹارٹ اپس ماحولیاتی نظام میں زبردست ترقی ہمارے ارد گرد ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات کوآگے لے جارہی ہے۔

این آئی سی میں آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد میں،ایم او ایس جناب راجیو چندر شیکھر نے75#ڈیجیٹل سولیوشنس فروم این آئی سی کے عنوان سے ایک  ای  کتابچہ جاری کیا۔ای کتابچہ مختلف سرکاری اسکیموں اور حصولیابیوں کے فوائد کا خاکہ پیش کرتا ہے، جو ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعہ شہریوں، کاروباروں اور حکومت کے لیے این آئی سی کی مدد سے تیار کردہ ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرتا ہے۔درج ذیل لنک پر ای کتابچہ دستیاب ہے:

https://uxdt.nic.in/flipbooks/75-Digital-Solutions-from-NIC/

 

ریاستی وزیر مملکت (ایم او ایس) نے’’حکومت میں ڈیجیٹل یکسر تبدیلی کے ذریعہ شہریوں کو بااختیار بنانا ‘‘کے عنوان سے  کتاب کا اجراء بھی کیا جس کی ادارت ڈاکٹر نیتا ورما،این آئی سی  نے کی ہے۔مذکورہ کتاب پی اے این (پین)انڈیا ڈیجیٹل بنیادی  ڈھانچے اور خدمات پر کام کرنے والے این آئی سی افسران کے نظریہ  کے حساب سے مختلف شعبوں کی ٹیکنالوجی کی قیادت میں ہونے والی یکسر تبدیلی اور ان کے ارتقاء کو پیش کرتی ہے۔

ڈاکٹر آنند دیشپانڈے، بانی، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، پرسسٹنٹ سسٹمز نے ڈیجیٹل حکومت کے لیے اگلی نسل کی ٹیکنالوجیوں کے موضوع پر ایک کلیدی خطبہ دیا ۔ انہوں نے نینو-انٹرپرینیورز کے نظریہ پر توجہ دینے کی ضرورت کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے آنے والے وقتوں میں سرمایہ کاری اور فائدہ اٹھانے کے لیے  ڈیٹا اینڈ مشین لرننگ، ایپلی کیشنز اوراے پی آئیز،میٹاورس،ویب3اورکرپٹو اور سیکیورٹی اور رازداری ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی۔

اپنے کلیدی خطبے میں، سی آئی ایس سی او  سارک کی صدر محترمہ چٹّیلاپلی نے کہا کہ ٹیکنالوجی بھارت کی سب سے بڑی اتحادی ہے۔ اب جبکہ کام کے طریقے نئے سرے سے متعین ہو رہے ہیں اور نئے کاروباری ماڈلز کواز سرنو ڈیزائن کیا جا رہا ہے، ٹیکنولوجی کو زیادہ اچھی اور جامع ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

این آئی سی کا ٹیک کانکلیو 2022 حکومت کی وزارتوں/محکموں کےآئی ٹی مینیجروں کو جدید ترین آئی سی ٹی ٹیکنولوجیوں اور ان کے استعمال کے معاملات کو جدید ترین ٹیکنولوجیوں اور صنعت کے بہتر طورطریقوں سے مالا مال کرے گا۔یہ ریاستی حکومتوں کے آئی ٹی سکریٹریوں کونئی ٹیکنالوجیوں اور ایپلی کیشنز کو بہتر طور پر جاننے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا، جو ریاستوں میں متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔یہ حکومت کے صنعت اور آئی ٹی مینیجروں کے مابین بات چیت کو آسان بنائے گا، اوربالخصوص ملک بھر میں کام کرنے والی حکومت میں صلاحیت سازی میں بہت زیادہ تعاون دے گا، اور اعلی معیار کی شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی میں مدد کرے گا۔

************* 

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

 

U. No.2209



(Release ID: 1802850) Visitor Counter : 146