جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
وزیر اعظم ’’ پائیدار ترقی کے لئے توانائی ‘‘ پر ویبینار کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے
ویبینار میں تین مختلف اجلاس ہوں گے ، جس کے بعد چھ الگ الگ موضوعاتی اجلاس ہوں گے
ایم این آر ای ’’ قابل تجدید توانائی میں اضافہ ‘‘ ، اسپوٹ لائٹ سولر مینو فیکچرنگ اور گرین ہائیڈروجن پر الگ الگ اجلاس کا انعقاد کرے گا
Posted On:
03 MAR 2022 4:46PM by PIB Delhi
بجلی ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، نئی اور قابلِ تجدید توانائی ، کوئلہ ، کانکنی ، امورِ خارجہ اور ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارتوں پر مشتمل وسائل کا سیکٹورل گروپ توانائی اور وسائل کے سیکٹر میں بجٹ – 2022 کے اعلانات سمیت حکومتِ ہند کے اقدامات پر تبادلۂ خیال اور اِن اقدامات کے موثر نفاذ کے لئے نئے نظریات اور مشوروں پر تبادلۂ خیال کے لئے 4 مارچ ، 2022 ء کو صبح 10 بجے سے ’’ پائیدار ترقی کے لئے توانائی ‘‘ پر ایک ویبینار کا انعقاد کر رہا ہے ۔
ویبینار میں تین مختلف اجلاس ہوں گے ۔ صبح 10 بجے سے 10.30 بجے تک مکمل اجلاس سے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی خطاب کریں گے ۔ اِس اجلاس کے بعد چھ الگ الگ موضوعاتی اجلاس ہوں گے ، جو صبح 10.30 بجے سے دوپہر 12.45 بجے تک یکے بعد دیگرے منعقد ہوں گے ۔ اختتامی اجلاس سہ پہر 2 بجے سے 3.10 بجے تک ہو گا ، جس کی صدارت بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ کریں گے ۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ( ایم این آر ای ) ’’ قابل تجدید توانائی میں اضافہ ‘‘ کے اجلاس کا انعقاد کرے گی ، جس کی نظامت ایم این آر ای کے سکریٹری جناب اندو شیکھر چتر ویدی کریں گے اور اس میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ممتاز مقررین شرکت کریں گے ۔ اس اجلاس میں دو اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی :
( اے ) سولر مینو فیکچرنگ : ہندوستان نے 2030 ء تک تقریباً 300 جی ڈبلیو شمسی توانائی کی صلاحیت نصب کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور گھریلو شمسی پی وی مینو فیکچرنگ کو ترغیب دینے کی خاطر حکومت نے کئی پالیسی اور پروگرام پر مبنی اقدامات کئے ہیں تاکہ ملک میں سولر مینو فیکچرنگ میں اضافہ کیا جا سکے ۔ سولر پی وی سیل ، وافرس ، انگوٹس ، پولی سلیکون جیسے اہم آلات سمیت زیادہ صلاحیت والے سولر پی وی ماڈیول کی مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے 2021 ء میں زیادہ صلاحیت والے سولر پی وی ماڈیول کے قومی پروگرام کو منظوری دی گئی تھی ۔ تقریباً 9 جی ڈبلیو صلاحیت والے مکمل مربوط شمسی پی وی ماڈیول کے مینو فیکچرنگ یونٹوں کے لئے 4500 کروڑ روپئے کی ابتدائی رقم مختص کی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ ، 23-2022 ء کے بجٹ میں 19500 کروڑ روپئے کے اضافی بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس سے تقریباً 40 جی ڈبلیو صلاحت والے شمسی ماڈیول کو تیار کرنے کی صلاحیت تشکیل دی جائے گی ۔
( بی ) گرین ہائیڈروجن : عزت مآب وزیر اعظم نے 15 اگست ، 2021 ء کو یومِ آزادی کے اپنے خطاب میں نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کا اعلان کیا تھا اور ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور بر آمدات کا ایک عالمی مرکز بنانے کو کہا تھا ۔ نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت ( ایم این آر ای ) نے ، اِسی مناسبت سے ایک قومی گرین ہائیڈروجن مشن تیار کیا ہے ، جس کا مقصد معیشت کے اہم شعبوں کو کاربن سے پاک کرنا ، ہندوستان کی توانائی کی خود مختاری میں تعاون کرنا اور عالمی سطح پر صاف توانائی کے لئے منتقلی کی خاطر ترغیب کے طور پر کام کرنا ہے ۔ مجوزہ قومی ہائیڈروجن مشن ، اِسی مناسبت سے مانگ کی تشکیل دینے ، دیسی طور پر مینو فیکچرنگ میں مدد کرنے ، تحقیق و ترقی ، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تجرباتی پروجیکٹ اور پالیسیوں ، ضابطوں اور معیارات کا ایک نظام قائم کرنے کی خاطر ایک فریم ورک تیار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ امید ہے کہ مجوزہ اقدامات سے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور بر آمدات اور استعمال میں اضافہ ہو گا ۔
اجلاس کا مقصد اگلی نسل کے سولر پی وی ماڈیولس کی مینو فیکچرنگ کا ایک ساز گار ماحول تیار کرنے اور ایک مستحکم ہائیڈروجن معیشت کی تعمیر کے اہم پہلوؤں کے بارے میں فریقوں اور صنعتی لیڈروں سے مشورے حاصل کرنا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 2200
(Release ID: 1802717)
Visitor Counter : 147