کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جن اوشدھی جینرک  ادویات کے فائدوں  کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے جناب  بھگونت کھوبا نے جن اوشدھی رتھ، جن اوشدھی موبائل وین اور جن اوشدھی ای رکشہ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


پورے ملک میں  ہفتے بھر چلنے والے اس  تہوار کے دوسرے دن ‘ماتر- شکتی  سمان پروگرام’ کا انعقاد کیاگیا

Posted On: 02 MAR 2022 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 مارچ ،2022

 

بھارتی حکومت کے کیمیکل اور فرٹیلائزر اور جدید اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگونت  کھوبا نے پورے میں ہفتے  بھر چلنے والے تہوار کے تحت نئی دہلی سے جن اوشدھی رتھ،جن اوشدھی  موبائل وین اور جن اوشدھی ای رکشہ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

 

JA Rath Flag off-2.jpeg

 

Jaipur_Rajasthan.jpeg
جن اوشدھی  رتھ چار سے پانچ ریاستوں کا احاطہ کرتے ہوئے  سات دنوں کا سفر کرے گا اور وین اور ای رکشہ سات مارچ تک پوری دہلی میں سفر کریں گے تاکہ زمینی سطح پر پروجیکٹ اور جن اوشدھی جینرک ادویات  کے فائدوں کے بارے میں بیداری  بڑھائی جاسکے جو کہ سبھی کےلئے کفایتی  قیمتوں پر مہیا ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00332DH.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VONK.jpg

 

جن اوشدھی دیوس کی تقریب  کے دوسرے دن ملک کی خواتین  کو اعزاز سے نوازنے کےلئے ملک بھر میں 75 مقامات پر ماتر شکتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خواتین کے ذریعہ استعمال  کی جانے والی جن اوشدھی  کی مختلف اشیا سے  لیس ایک تحفہ کی ٹوکری  تقسیم کی گئی۔ ان پروگراموں میں خواتین رہنماؤں ،مقامی میئروں ،عوامی نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں  سے دیگر معزز خواتین نے حصہ لیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HEHJ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PK82.jpg

 

اس سال سبھی پروگراموں کا انعقاد ہندوستان  کی آزادی کے 75 سال پورے  ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو  کے زیر اہتمام  کیا جارہا ہے۔

 

*****

ش ح ۔ا م۔

U:2157

 



(Release ID: 1802446) Visitor Counter : 150