نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے اسکولوں، مقامی اداروں اور این جی اوز سے اپیل کی کہ وہ سی پی آر میں نوجوانوں کی تربیت کے لیے مستقل کیمپوں کا اہتمام کریں
طبی طلبا کو قریبی اسکولوں اور گاوؤں کا دورہ کرنا چاہیے، تاکہ سی پی آر کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے: نائب صدر جمہوریہ
بروقت کار دل اور پھیپھڑوں کے ساکت ہونے پر بحالی کا فوری عمل (سی پی آر) متعدد زندگیوں کو بچا سکتا ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے وجے واڑہ میں دل اور پھیپھڑوں کے ساکت ہونے پر بحالی کا فوری عمل (سی پی آر) سے متعلق بیداری پروگرام میں اظہار خیال کیا
Posted On:
02 MAR 2022 1:39PM by PIB Delhi
نئی دلی، 2 مارچ، 2022
نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج اسکولوں، مقامی اداروں، پنچایتوں اور این جی اوز سے اپیل کی کہ وہ سی پی آر میں لوگوں کو تربیت دینے کے لیے مستقل کیمپوں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دل اور پھیپھڑوں کے ساکت ہونے پر بحالی کا فوری عمل( سی پی آر )کی تربیت ہائی اسکول یا کالج کے نصاب کا حصہ ہونا چاہیے، تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان زندگی بچانے کے طور طریقوں سے واقف ہوسکیں۔
وجے واڑہ میں سورن بھارت ٹرسٹ میں منعقد ایک بیداری پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جہاں سی پی آر پر ایک کارکردگی پیش کی گئی اور انڈین ری سسیٹیشن کونسل فیڈریشن ( آئی آر سی ایف) کے ڈاکٹروں کی طرف سے آٹومیٹڈ ایکسٹرنل ڈیفائبری لیٹر اے ای ڈی کا استعمال کیا گیا، نائب صدر نے زندگی بچانے والی تکنیکس جاننے کی اہمیت پر زور دیا، جناب نائیڈو نے بنیادی لائف سپورٹ، جامع کارڈیک لائف سپورٹ اور بچوں سے متعلق ایڈوانس لائف سپورٹس کورسیز میں تربیت دینے میں آئی آر سی ایف کی کوششوں کے لیے اس کی تعریف کی۔
جناب نائیڈو نے طبی کالجوں کے طلبا سے اپیل کی کہ وہ قریبی اسکولوں اور گاوؤں کا دورہ کریں، تاکہ سی پی آر اور اے ای ڈی کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے ۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ دل اور پھیپھڑوں کے ساکت ہونے پر بحالی کا فوری عمل کا مظاہرہ ہنگامی صورت حال میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے، جہاں فوری طبی مدد دستیاب نہ ہو۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ پرائیویٹ ادارے، اپارٹمنٹ، کمپلیکسس اور ریزیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کو اے ای ڈی ڈیوائس تیار رکھنا چاہیے اور اپنے ممبروں کو سی پی آر کی تکنیک کی تربیت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ سی پی آر کی کارکردگی کے بارے میں جان لیں گے تو وہ بہت سے لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔
اس موقع پر آندھرا پردیش کے سابق ڈپٹی اسپیکر جناب منڈالی بدھا پرساد، سدھارتھ اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر چھادالوادا ناگیشور راؤ، انڈین ری سسٹیشن کونسل فیڈریشن کے صدر جناب ایس سی چکرراؤ اور آئی آر سی ایف کے ممبروں کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
*****
ش ح۔ ح ا۔ ت ع
U NO: 2148
(Release ID: 1802288)
Visitor Counter : 180