امور خارجہ کی وزارت

آپریشن گنگا کےحصے کے طور پر یوکرین سے 182 بھارتی شہریوں کو لیکر ساتویں پرواز ممبئی پہنچی


مرکزی وزیر نارائن رانے نےوطن لوٹنےوالوں کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کے حکومت یوکرین سے سبھی بھارتیوں کو واپس لانے کےلئے عہد بستہ ہے

Posted On: 01 MAR 2022 11:16AM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کے آپریشن گنگا مشن کے حصے کے طور پر یوکرین سے 182 بھارتی شہریوں کو ساتویں پرواز کے ذریعہ وطن واپس لایا گیا ہے۔ایئر انڈیا ایکسپریس  کی خصوصی پرواز آج صبح ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔چھوٹی بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے ہوائی اڈے پر یوکرین سے بھارت پہنچنے والے افراد جس میں زیادہ تر طلبا ہیں، کا خیر مقدم کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت یوکرین سے سبھی بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے عہد بستہ ہے ۔انہوں نے طلبا کو یقین دلایا کہ ان کے دوستوں او رساتھیوں کو بھی یوکرین سے جلد ہی وطن واپس لایا جائے گااور انہیں وہاں سے بحفاظت نکال لیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-03-01at9.06.43AMAYIV.jpeg

 

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جنگ سے تباہ حال خطے سے واپس آنے والے طلبا پریشان اور فکر مند ہیں اور انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اب محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں ان کی متعلقہ ریاستوں  میں ان کے گھر تک پہنچنے میں تمام تر مدد فراہم کی جائےگی۔

وطن کی سرزمین پر قدم رکھنے اور اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرنے پر طلبا نے حکومت کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ بہت سی ریاستی حکومتوں نے طلبا کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ممبئی ہوائی اڈے پر ایک ہیلتھ ڈیسک قائم کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-03-01at9.09.21AMQMKU.jpeg

 

ایئر انڈیا ایکسپریس کی وہ پروازجوبخاریسٹ میں ہینری کونڈا انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے (بھارت کے معیاری وقت کے مطابق) رات  11 بج کر10 منٹ پر  روانہ ہوئی تھی، دوبارہ ایندھن بھرنے کے لئے کویت میں کچھ دیر رکنے کے بعد آج صبح 7 بج کر 5منٹ پر ممبئی پہنچی ہے۔یوکرین میں پھنسے ہوئے بھارتی طلبا و دیگر کو باہر نکالے  جانے کے آپریشن گنگا مشن کے تحت یہ ساتویں پرواز تھی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-03-01at9.09.26AM3HAO.jpeg

 

ایئر انڈیا ،ایئر انڈیا ایکسپریس ،انڈیگو اور اسپائیس جیٹ یوکرین سے ملحقہ ملکوں  سے  دہلی اور ممبئی تک مختلف پروازیں چلانے کے عمل میں شامل ہوگئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-03-01at9.10.34AM88PN.jpeg

 

*************

 

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.2132



(Release ID: 1802229) Visitor Counter : 140