الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ 2022 میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی


الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت 'ٹیکنالوجی کے ذریعہ  ترقی' پر  منعقدہ پوسٹ بجٹ ویبینار میں حصہ لے گی

وزیراعظم مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے

Posted On: 01 MAR 2022 12:12PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند مرکزی بجٹ 2022 کے تحت وزیر خزانہ کے ذریعہ  کئے گئے اعلانات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں مدد  فراہم کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں ویبی نار کی سیریز  کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ ویبینار سیریز تمام شعبوں میں نفاذ  سے متعلق حکمت عملیوں پر غور کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پرلارہی ہے۔ پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر (پی ایس اے) کا دفتر حکومت ہند کی کئی سائنٹفک وزارتوں اور محکموں کے ساتھ 2 مارچ 2022 کو "ٹیکنالوجی کے ذریعہ ترقی "   کے موضوع پر ویبینار کا  انعقاد کر رہا ہے۔اس  ویبنار کا آغاز وزیر اعظم کے مکمل اجلاس/ افتتاحی اجلاس سےخطاب کرنے کے  ساتھ شروع ہوگا۔ اس  ویبینار کے دوسرے حصے میں چار مختلف موضوعاتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان چار موضوعاتی سیشنوں میں  ایک ایک سیشن کی قیادت الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت، ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ (ڈی او ٹی)، سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کا شعبہ (ڈی ایس آئی آر ) اور سائنس اور ٹیکنالوجی  کا محکمہ(ڈی ایس ٹی )  کے ذریعہ کی جائے گی ۔'پائیدار ترقی کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز' کے موضوعاتی سیشن کے ایک حصے کے طور پر، اطلاعات اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ  درج ذیل موضوعات پر دو پینل مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا:

  1. ڈیٹا اورآرٹیفیشیئل انٹلیجنس کے ساتھ اسٹارٹ اپس اور ڈیپ ٹیک کو فعال کرنا
  2. ڈاٹا سینٹر اور کلاؤڈ کے لئے بھارت کو عالمی مرکز بنانا

ہر موضوع کے بارے میں درج ذیل پہلوؤں پر تفصیل سے بات کی جائے گی:-

  1. اہم اقدامات
  2. روزگار  کے مواقع / روزگار بڑھانے کی صلاحیت
  3. ٹکنالوجیکل  خود انحصاری
  4. امرت کال کے وژن کو حاصل کرنے کا منصوبہ - India@2047
  5. تعمیل کا بوجھ کم کرنے کے لیے تجویز کردہ ایکشن پلان

اس ویبینار کے تیسرے حصے میں، مذکورہ وزارت کے وزراء اور سکریٹری الگ الگ اجلاس سے کارروائی کے نکات  پر تبادلہ خیال کریں گے اور عمل درآمد کی  سمت میں آگے بڑھنے کا راستہ طے کریں گے۔ جناب اشونی ویشنو، ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر، جناب راجیو چندر شیکھر، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ، شکایات عامہ اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

ان اجلاس میں مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں، صنعت، صنعتی ایسوسی ایشنز، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی براداری کے شرکاء شامل ہوں گے ۔ اس انعقاد کی تفصیلات https://events.negd.in پر  دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویبینار کو ڈیجیٹل انڈیا کے یوٹیوب چینل اور لنک https://youtu.be/vR5GbW-c9-c پر براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2114)


(Release ID: 1802211) Visitor Counter : 160