وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

فروری  2022 میں مجموعی جی ایس ٹی کی آمدنی 1,33,026 کروڑ روپے وصول ہوئی


یہ پانچواں موقع ہے جب جی ایس ٹی کی وصولی  1.30 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی

فروری 2022 کی آمدنی پچھلے سال کے اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی سے 18 فیصد اور فروری 2020  کی جی ایس ٹی کی آمدنی سے 26 فیصد زیادہ رہی

Posted On: 01 MAR 2022 12:45PM by PIB Delhi

 

فروری 2022 میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 1,33,026 کروڑ روپے ہے۔ جس میں سی جی ایس ٹی 24,435 کروڑ روپے ہے، ایس جی ایس ٹی 30,779 کروڑ روپے ہے اور آئی جی ایس ٹی  67,471 کروڑ روپے (اس میں سامان کی درآمد پر وصول کردہ 33,837 کروڑ روپے شامل ہیں)۔ سیس 10,340 کروڑ روپے ہے (اس میں سامان کی درآمد پر وصول کردہ 638 کروڑ روپے شامل ہیں)۔

 

حکومت نے آئی جی ایس ٹی کی آمدنی  سے  26,347 کروڑ روپے جی ایس ٹی کیلئے اور 21,909 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کیلئے نمٹائے۔ باضابطہ تصفیہ کے بعد فروری 2022  میں مرکز اور ریاستوں کی کل آمدنی سی جی ایس ٹی کے لئے 50,782 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لئے 52,688 کروڑ روپے رہی۔

 

فروری 2022 کی آمدنی پچھلے سال کے اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی سے 18 فیصد اور فروری 2020  کی جی ایس ٹی کی آمدنی سے 26 فیصد زیادہ رہی۔ اس ماہ کے دوران اشیا کی درآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی 38 فیصد زیادہ رہی اور (خدمات کی درآمد سمیت) گھریلو لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی  گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 12 فیصد زیادہ رہی۔

 

فروری 28 دنوں کا ہونے کی وجہ سے عام طور پر اس مہینے میں جنوری کے مقابلے میں کم آمدنی ہوتی ہے۔ فروری 2022 کے دوران اس اعلیٰ فروغ کو جزوی لاک ڈاؤن، ختمِ ہفتہ کے دنوں میں اور راتوں کے کرفیو کے علاوہ مختلف دوسری پابندیوں کے تناظر میں بھی دیکھا جانا چاہئے جو اومیکرون کی لہر کی وجہ سے جو 20 جنوری کے آس پاس عروج پر پہنچ گئی تھی اور مختلف ریاستوں کی طرف سے نافذ کی گئی تھیں۔

 

یہ پانچواں موقع ہے جب جی ایس ٹی کی وصولی  1.30 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ جب سے جی ایس ٹی کا نفاذ شروع ہوا ہے اُس کے بعد سے پہلی بار جی ایس ٹی سیس کی وصولی 10,000 کروڑ روپے سے متجاوز رہی۔ جو بعض اہم شعبوں خصوصاً گاڑیوں کی فروخت کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جانے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

 

ذیل میں پیش کردہ چارٹ میں رواں سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی  ایس ٹی آمدنی کے رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹیبل میں فروری 2021 کے مقابلے میں فروری 2022 کے مہینے کے دوران ہر ریاست میں وصول کردہ  جی ایس ٹی کے ریاست وار اعداد و شمار پیش ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013C4R.jpg

فروری 2022 کے دوران جی ایس ٹی محصول میں  ریاست وار اضافہ

ریاست کا نام

فروری 2021

فروری 2022

اضافہ

جموں و کشمیر

330

326

-1%

ہماچل پردیش

663

657

-1%

پنجاب

1,299

1,480

14%

چنڈی گڑھ

149

178

20%

اتراکھنڈ

1,181

1,176

0%

ہریانہ

5,590

5,928

6%

دلی

3,727

3,922

5%

راجستھان

3,224

3,469

8%

اترپردیش

5,997

6,519

9%

بہار

1,128

1,206

7%

سٍکم

222

222

0%

ارونا چل پردیش

61

56

-9%

ناگا لینڈ

35

33

-6%

منی پور

32

39

20%

میزورم

21

24

15%

تریپورہ

63

66

4%

میگھالیہ

147

201

37%

آسام

946

1,008

7%

مغربی بنگال

4,335

4,414

2%

جھارکھنڈ

2,321

2,536

9%

اڈیشہ

3,341

4,101

23%

چھتیس گڑھ

2,453

2,783

13%

مدھیہ پردیش

2,792

2,853

2%

گجرات

8,221

8,873

8%

دمن اور دیو

3

0

-92%

دادر اور نگر حویلی

235

260

11%

مہاراشٹر

16,104

19,423

21%

کرناٹک

7,581

9,176

21%

گوا

344

364

6%

لکش دیپ

0

1

74%

کیرالہ

1,806

2,074

15%

تمل ناڈو

7,008

7,393

5%

پڈوچیری

158

178

13%

انڈمان ونکوبار

23

22

-5%

تلنگانہ

3,636

4,113

13%

آندھرا پردیش

2,653

3,157

19%

لداخ

9

16

72%

دیگر خطے

134

136

1%

مرکز کے زیر انتظام

129

167

29%

میزان

88,102

98,550

12%

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U-2116

 


(Release ID: 1802124) Visitor Counter : 273