وزارت خزانہ

کل 2 مارچ 2022 کو 46 واں سول اکاؤنٹس دن  منایا جائے گا


مرکزی بجٹ23-2022  میں اعلان کردہ  ای بل پروسیسنگ سسٹم شروع کیا جائے گا

Posted On: 01 MAR 2022 12:22PM by PIB Delhi

 

46 واں سول اکاؤنٹس دن  2 مارچ 2022 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں منایا جائے گا۔ خزانہ اور کارپوریٹ امورکی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن مہمان خصوصی ہوں گی۔ فائنانس سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن اور تنظیم کی سربراہ محترمہ سونالی سنگھ اس موقع پر دیگر سرکردہ شخصیات  کے ساتھ موجود رہیں گے ۔

وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن ایک اہم  ای-گورننس پہل کے تحت کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیجیٹل انڈیا ایکو سسٹم کے حصے کے طور پر الیکٹرانک بل (ای-بل) پروسیسنگ سسٹم کا آغاز کریں گی ۔ بجٹ23-2022   اعلان کردہ  ای بل سسٹم تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں میں نافذ کیا جائے گا۔ یہ شفافیت، کارکردگی اور ذاتی طورپر موجودگی ا ور کاغذکے بغیر  ادائیگی کے نظام کو مزیدبہتر بنانے کے لیے ایک اور قدم ہوگا۔ سپلائرز اور کنٹریکٹرز اب اپنا دعویٰ آن لائن جمع کرا سکیں گے جسے رئیل ٹائم بنیاد پر ٹریک کیا جا سکے گا۔

دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں دو تکنیکی سیشن ہوں گے - نیتی آیوگ کے سی ای او جناب  امیتابھ کانت کا ’’عوامی مالیاتی بندوبست  میں اصلاحات‘‘ کے موضوع پر  ایک کلیدی خطبہ ہوگا اور وزارت خزانہ کے پروکیورمنٹ پالیسی ڈویژن میں مشیر  جناب  سنجے اگروال ’’پروکیورمنٹ اور پروجیکٹ مینجمنٹ  سے متعلق  عام رہنما خطوط‘‘ کے موضوع  پر ایک پریزنٹیشن دیں گے  ۔

سی جی اے آرگنائزیشن پر ایک مختصر فلم میں  سول اکاؤنٹس آرگنائزیشن کے شہریوں پر مبنی اقدامات کو پیش کیاجائیگا، جس میں  حکومت میں شروع کیے گئے ادائیگی کے  مختلف طریقوں، حال ہی میں شروع کی گئیں  اصلاحات اور پی ایف ایم ایس (پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم) کی ترقی اور بندوبست  میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے ۔ پی ایف ایم ایس ایک متحدہ  آئی ٹی پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے حکومت کی ادائیگیاں بشمول تمام ڈی بی ٹیز، غیر ٹیکس ریسپٹس اور اکاؤنٹنگ کے فنکشن  انجام دیے جاتے ہیں۔

ان نظام کی مضبوطی کی وجہ سے انڈین  سول اکاؤنٹس آرگنائزیشن نے کووڈ -19 کے بحران کے دوران بھی کسی رکاوٹ کے بغیرسرکاری  لین دین کے عمل کو انجام دینے میں   اہم کردار اداکیا۔ ضروری طبی خدمات، نظم ونسق کو برقرار رکھنے اور معیشت کو مستحکم اورنمو پذیر رکھنے کے لیے ادائیگی اور وصولی کے عمل کو ہموار طریقہ سے کام کرنا ضروری ہے۔

یہ پروگرام دوردرشن اور اے این آئی اور این آئی سی کے ویب کاسٹ پلیٹ فارم (https://webcast.gov.in/finmin/cga) پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U: 2115)



(Release ID: 1802080) Visitor Counter : 136