جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایس ای سی آئی اور ایچ پی سی ایل نے بھارت سرکار کے سبز توانائی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور کاربن نیوٹرل اکانومی کی سمت میں کوشش کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
مفاہمت نامے میں قابل تجدید توانائی، برقی نقل و حرکت اور متبادل ایندھن کے شعبے میں تعاون کا التزام
Posted On:
28 FEB 2022 4:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28/فروری 2022 ۔ ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل ) اور سولر انرجی نگم انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی ) نے 24 فروری 2022 کو نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے(ایم او یو ) پر دستخط کیے تاکہ سبز توانائی کے مقاصد اور کاربن نیوٹرل معیشت کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کو پورا کیا جاسکے۔ ایم او یو پر ایچ پی سی ایل جنرل منیجر - بائیو فیولز اور قابل تجدید ذرائع، جناب شویندو گپتا اور ایس ای سی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، جناب سنجے شرما نے دستخط کیے۔ ایم او یو میں قابل تجدید توانائی، برقی نقل و حرکت اور ای ایس جی سمیت متبادل ایندھن کے شعبے میں تعاون کا التزام ہے۔
سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی ) قابل تجدید صلاحیت کی ترقی میں پیش پیش رہا ہے اور اسے ملک میں سب سے کم آر اِی چارجز لانے کا سہرا جاتا ہے۔ایس ای سی آئی قابل تجدید توانائی کے مختلف وسائل خصوصاً شمسی/ونڈ پاور، آر ای پر مبنی ا سٹوریج سسٹمز، ویسٹ ٹو انرجی ، پاور ٹریڈنگ، تحقیق و ترقی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ گرین ہائیڈروجن، گرین امونیا، آر ای سے چلنے والی ای وی کے فروغ اور ترقی میں شامل ہے۔ بھارت سرکار کے آر ای صلاحیت کے فروغ اور ملک میں برقی نقل و حرکت کو تیزی سے اپنانے کے مقصد کے مطابق، ایچ پی سی ایل قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تنوع اور ای ایس جی پروجیکٹوں کی ترقی کا کام کرے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.2086
(Release ID: 1801959)
Visitor Counter : 171