حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
مرکزی بجٹ 2022 میں سائنس وٹیکنالوجی
نفاذ سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کے لئے ویبنار صنعت، تعلیمی شعبوں اور حکومت ہند کی 16 وزارتوں / محکموں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا
وزیراعظم مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے
Posted On:
28 FEB 2022 10:51AM by PIB Delhi
حکومت ہند مرکزی بجٹ 2022 کے تحت وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلانات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں سہولت کے لئے مختلف شعبوں سے متعلق ویبنارس کی ایک سیریز کا اہتمام کر رہی ہے۔ ویبنار کی یہ سیریز سرکاری اور نجی شعبوں ، تعلیمی شعبوں اور صنعتوں کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی، جس کا مقصد سبھی شعبوں میں حکمت عملی کے نفاذ پر غور وخوض کرنا ہے۔
پرنسپل سائنسی مشیر کا دفتر (پی ایس اے) حکومت ہند کے مختلف سائنٹفک وزارتوں اور محکموں کے ساتھ 2 مارچ 2022 کو ‘‘ٹیکنالوجی کے ذریعہ ترقی’’ کے عنوان سے ایک ویبنار کا اہتمام کرے گا۔ اس ویبنار کا آغاز عزت مآب وزیراعظم کے مکمل اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہو گا۔ ویبنار کا دوسرا حصہ 4 موضوعی اجلاس پر مشتمل ہوگا ، جس کی قیادت ٹیلی مواصلات کا محکمہ (ڈی او ٹی) سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کا محکمہ (ڈی ایس آئی آر)، سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ (ڈی ایس ٹی)، اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کرے گی۔ ان اجلاس میں مختلف وزارتوں اور حکومت ہند کے محکموں، تعلیمی شعبوں اور صنعتوں کے شرکاء حصہ لیں گے۔ اس اجلاس میں مندرجہ ذیل موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
- اہم ٹیکنالوجی شعبوں میں ایس اینڈ ٹی اقدامات۔
- روز گار کے مواقع پیدا کرنے / روز گار کو تقویت دینے کے لئے امکانات۔
- ٹیکنالوجی کے اعتبار سے خود انحصاری۔
- امرُت کال – انڈیا @2047 کے ویژن کے حصول کے لئے منصوبہ
- تعمیل کے بوجھ کو کم کرتے ہوئے مجوزہ راہ عمل۔
ویبنار کے تیسرے حصے میں مندرجہ بالا محکموں کے سکریٹریز اور وزراء ان اجلاس سے سامنے آنے والے کارروائی سے متعلق نکات پر تبادلہ خیال کریں گے اور آئندہ نفاذ کے لئے خاکہ تیار کریں گے۔
پروگرام کی تفصیلات https://events.negd.in/ پر ملاحظہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ف ا- ق ر)
U-2071
(Release ID: 1801746)
Visitor Counter : 192