وزارت دفاع

جاپان کی زمینی سیلف ڈیفنس فورس کا دستہ ’’ ایکسرسائز دھرما گارجین – 2022 ‘‘ مشترکہ مشقوں کے لئے بھارت پہنچا

Posted On: 25 FEB 2022 3:56PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،25 فروری / بھارت اور جاپان کے درمیان  ’’ ایکسرسائز دھرما گارجین – 2022 ‘‘ نامی مشترکہ فوجی مشقیں 27 فروری ، 2022ء سے 10 مارچ ، 2022 ء تک بیلگاوی ( کرناٹک کا بیلگام ) کے غیر ملکی تربیتی نوڈ میں منعقد کی جائیں گی ۔  دھرما گارجین – 2022 ایکسرسائز  سالانہ تربیتی مشقیں ہیں ، جو 2018 ء سے  بھارت میں منعقد کی جا رہی ہیں ۔ قابلِ  ذکر ہے کہ بھارت کی طرف سے مختلف ممالک کے ساتھ شروع کی گئی فوجی تربیتی مشقوں کے سلسلے میں، جاپان کے ساتھ مشق دھرما گارجین موجودہ عالمی حالات کے پس منظر میں دونوں ممالک کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں کے لحاظ سے اہم ہے۔ یہ مشقیں جنگل اور نیم شہری/شہری علاقوں میں  پلاٹون کی سطح مشترکہ تربیتی آپریشنز  کا احاطہ کرتی ہیں۔

         بھارتی فوج کی 15ویں بٹالین مراٹھا لائٹ انفنٹری رجمنٹ اور جاپانی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورسز (جے جی ایس ڈی ایف) کی 30 ویں انفنٹری رجمنٹ کے جنگی تجربہ کار دستے ، اس سال مشق میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ آپریشن کے دوران حاصل ہونے والے تجربات میں ساجھیداری کر سکیں تاکہ ایک دوسرے پر منحصر کارروائی اور منصوبہ بندی کے علاوہ جنگل ، نیم شہری/شہری علاقوں میں مختلف کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد بہتر طور پر کیا جا سکے ۔ جاپانی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورسز کا دستہ 25 فروری  ، 2022 ء کو مشق کے مقام پر پہنچا ہے ، جہاں بھارت کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

         12 دن طویل مشترکہ مشقوں کے شیڈول میں داخلی اقدامات کی مشقیں، نیم شہری علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپے، جنگی فرسٹ ایڈ ، بغیر ہتھیاروں کے لڑائی  ، قریبی جنگی فائرنگ شامل ہے ، جس میں دونوں فریق ممکنہ خطرات کو بے اثر کرنے کے لئےمشترکہ طور پر تربیت، منصوبہ بندی اور اچھی طرح سے تیار کردہ حکمت عملی  پر مبنی مشقوں کی ایک سیریز کو انجام دیں گے۔  مشترکہ فیلڈ تربیتی مشقیں، مشترکہ جنگی مباحثے اور مشترکہ کارروائیاں 8  اور 9  مارچ  ، 2022 ء کو طے شدہ دو روزہ توثیق کی مشق کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔ عالمی دہشت گردی سے لڑنے کے لئے حکمت عملی کی مہارت کو بڑھانے اور افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے اور فوج سے فوج کے تعلقات کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

         ’’ مشق دھرما گارجین ‘‘ بھارت فوج اور جاپانی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورسز کے درمیان دفاعی تعاون کی سطح  میں اضافہ کرے گی ، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو  گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ArrivalofContingent(1)2XDG.jpeg

ExLogoNE0Y.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  1996



(Release ID: 1801269) Visitor Counter : 199