وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے بھاشا سرٹیفیکیٹ سیلفی مہم کا آغاز کیا
Posted On:
25 FEB 2022 4:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 فروری 2022:
وزارت تعلیم نے ثقافتی تنوع کی حوصلہ افزائی اور کثیر لسانیت کو فروغ دینے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے ایک مہم 'بھاشا سرٹیفکیٹ سیلفی' کا آغاز کیا ہے۔
بھاشا سرٹیفکیٹ سیلفی پہل کا مقصد وزارت تعلیم اور مائی گوو انڈیا کی تیار کردہ بھاشا سنگم موبائل ایپ کو فروغ دینا ہے۔ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے، لوگ 22 درج فہرست بھارتی زبانوں میں روزانہ استعمال کے 100 سے زیادہ جملے سیکھ سکتے ہیں۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے زیر اہتمام اس پہل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہوگا کہ لوگ بھارتی زبانوں میں بنیادی گفتگو کی مہارت حاصل کریں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے بنیادی گفتگو کی مہارت حاصل کرنے والے 75 لاکھ افراد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم کی طرف سے مجاز سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے، صارف کو موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گی جو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں ورژن میں دستیاب ہے۔ 22 درج فہرست بھارتی زبانوں میں سے کوئی بھی زبان منتخب کریں، تمام سطحیں مکمل کریں، ٹیسٹ دیں اور سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
بھاشا سنگم موبائل ایپ کا افتتاح تعلیم و ہنر مندی کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر کیا تھا جو ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
بھاشا سنگم موبائل ایپ کے افتتاح کے دوران مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے کہا تھا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھارتی زبانوں کے فروغ پر زور دینے کے وژن کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ آگے بڑھتے ہوئے زبان سیکھنے کو ایک مہارت کے طور پر فروغ دیا جائے گا جس میں کریڈٹ حاصل کرنے کا باضابطہ نظام ہوگا۔
اینڈرائڈ لنک
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.multibhashi.mygov.mygov_app
https://apps.apple.com/in/app/bhasha-sangam/id1580432719 آئی او ایس لنک :
<><><><><>
ش ح-ع ا-ج
U.No. : 2007
(Release ID: 1801134)
Visitor Counter : 306