قبائیلی امور کی وزارت

حکومت نے قبائلی  آبادی کے تعلیم سے متعلق چیلنج کو مشن موڈ میں قبول کیا ہے:جناب ارجن منڈا


اخلاقی اقدار اور کردار سازی، تعلیم کا مرکز ہونی چاہئیں:قبائلی امورکے وزیر

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے جھار کھنڈ کے ای ایم آر ایس کے طلباء کے ساتھ ورچوئل طور پر بات چیت کی

ای ایم آر ایسز کے طلباء کو امتحان سے متعلق تناؤ میں کمی لانے کی غرض سے پریکشا پے چرچا 2022 پروگرام میں وزیراعظم کے ساتھ بھی صلاح و مشورہ کرناچاہئے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 23 FEB 2022 12:53PM by PIB Delhi

 کلیدی خصوصیاتَ

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے آج 22 فروری 2022 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ای ایم آر ایس کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔

اس بات چیت میں جھار کھنڈ کے مختلف ضلعوں میں واقع 7 اسکولوں نے حصہ لیا۔

 پرنسپل صاحبان اور طلباء نے وزیر جناب ارجن منڈا کے ساتھ بے تکلفانہ تبادلہ خیال کیا۔

قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انل کمار جھا نے طلبا کو درج فہرست قبائلی کے طلباء کے لئے وزارت کی اسکالر شپ کی مختلف مفید اسکیموں سے واقف کرایا۔

جناب منڈا نے امتحانات سے متعلق تناؤ اور 2022 پی پی بی میں شرکت کرنے کے فائدوں اور اقدار وکردار کی اہمیت، اسکالر شپ کی اسکیموں اور اپنے اسکول کے دنوں کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے تفصیلی بات کی۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے22فروری  کو  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جھارکھنڈ کے مختلف  اضلاع میں   واقع 7  ایکلویہ   ماڈل  ریزیڈینشنل  اسکولوں  کے  طلبا سے بات چیت کی۔

زندہ دلی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے  کہا کہ حکومت  نے قبائلی آبادی کے  چیلنج پر مشن موڈ میں کام کررہی ہے اور  ہم انہیں   بین الاقوامی سطح    تک لانے  کے لئے کام کررہے ہیں۔  اس سلسلہ میں حکومت نے   قبائلی بچوں کی تعلیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے452 نئے  ایکویہ ماڈل اسکولوں کی منظوری دی ہے اور ان میں سے  ایک بڑی تعداد میں اسکول   دور دراز کے علاقوں  میں کھولے جانے کی تجویز ہے۔    وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اسکول قبائلی طلبا    ہمہ جہت   ترقی کے لئے  معیاری  تعلیم  فراہم کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  نے 15 نومبر 2021 کو جن جاتیہ  گورو   دیوس  کے موقع پر 50 ای ایم آر ایس کا بنیاد رکھا ہے،  جن میں  سے 20 جھارکھنڈ  میں ہیں۔    جناب ارجن منڈا نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران   ان اسکولوں  میں  معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی کوششو ں میں تیزی لائی  گئی ہے جس کے نتیجے میں  ہم دیکھتے ہیں کہ    تعلیم شعبے  ، کھیلوں   ، ثقافتی سرگرمیوں  جیسے مختلف  شعبوں میں  ای  ایم آر ایس   سے   کئی ٹاپرس   سامنے آئے ہیں۔   وزیر موصوف نے کہا کہ  سماجی اور ملک کی   تعمیر  سرگرمیوں جیسے پوشن ابھیان سووچھتا مشن میں بھی شامل کیا جارہا ہے۔ 

 وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مثال پیش کرتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایسا  دیکھا گیا ہے کہ  ملک کا وزیراعظم  اتنی مصروفیت کے باوجود  ایک منفرد پروگرام   پرکشا پے چرچہ (پی پی سی)  کے ذریعہ  طلبا سے بات چیت کررہا ہے۔   وزیراعظم    امتحانات    سے پہلے   تناؤ  سے بچے رہنے کے لئے   اور اعتماد کے ساتھ امتحانات میں حصہ لینے کے لئے   طلبا کی رہنمائی     کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے ای ایم آر ایس طلبا سے    اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور  امتحانات سے قبل   طلبا کے لئے  پرکشا پہ چرچہ 2022 پروگرام میں وزیراعظم سےبات چیت کریں۔

 

 

محنتی طلبا کے ناقابل تلافی کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے بھی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MST4.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T9B9.png

اس موقع پر قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انل کمار جھا نے قبائلی امور کی وزارت کے مختلف وظیفوں سے طلبا کو واقف کرایا، جو درج فہرست قبائل کے طلبا کے فائدے کے لئے نافذ کی گئی ہیں، جو آگے تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں طلبا کی کامیابیوں کی بھی ستائش کی۔

ضلع لوہردگا کے ای ایم آر ایس کجرا کے طلبا کے ذریعہ سرسوتی وندنا کی سریلی آواز سے پروگرام کی شروعات ہوئی۔ اس کے بعد7 اسکولوں میں سے ہر ایک کے ہیڈ نے اپنے اسکول کی کارکردگی اور حال ہی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی تفصیلات پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N74X.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045A2Y.png

اجلاس میں ایک مختصر وقفہ سوال بھی شامل تھا، جس میں طلبا نے جناب ارجن منڈا سے کچھ دلچسپ سوالات بھی کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CAT8.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OGZC.png

اس موقع پر این ایس ٹی ایف ڈی سی کے کمشنر / ڈائریکٹر جناب است گوپال اور قبائلی فلاح وبہبود کے محکمہ کے کمشنر جناب نمن پریہ لاکڑا بھی موجود تھے۔

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) ملک بھر میں قبائلی طلبا (درج فہرست قبائل ) کے لئے ایک ماڈل رہائشی اسکول کھولنے کی بھارت سرکار کی اسکیم ہے۔ یہ قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے ایک اہم قدم ہے ، جو دور دراز قبائلی اکثریتی علاقوں میں طلبا کو اول درجے کی تعلیم اور ہمہ جہت ترقی کو یقینی بناتی ہے۔ 19-2018 کے مرکزی بجٹ میں 50 فیصد سے زیادہ ایس ٹی آبادی والے ہر بلاک اور کم سے کم 20 ہزار قبائلی برادری کے لوگوں میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کی ترقی کی جارہی ہے۔

اسکول چھٹی سے بارہویں کلاس کے قبائلی طلبا کی ضروریات کا دھیان رکھتے ہیں، جن کی اوسط تعداد 480 ہے۔ فی الحال ملک میں 367 ای ایم آر ایس کام کررہے ہیں۔ نوادیہ ودیالیہ کے قیام کے ساتھ وہ کھیل اور صلاحیت سازی میں تربیت بھی فراہم کرتے ہیں۔  اس کے علاوہ ای ایم آر ایس مجموعی اصلاحات کے لئے احاطہ میں ہی طلبا کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی سہولیات کے ساتھ تیار کئے جاتے ہیں اور رہنے اور کھانے سمیت مفت تعلیم فراہم کرتے ہیں۔

 

*************

( ش ح ۔ ع ح ۔ ف ر۔ اگ۔ ع ر۔ ج (

 U. No. 1945



(Release ID: 1800782) Visitor Counter : 138