قبائیلی امور کی وزارت

نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ٹی آر آئی) کے وسیلے کے سینٹر کے طور پر بھارتیہ آدم جن جاتی سیوا سنگٹھن (بی اے جے ایس ایس) قائم کرنے کے لئے نئی دہلی کے این ٹی آر آئی اور بی اے جے ایس ایس کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے


نئی دہلی کے جھنڈے والان میں بی اے جے ایس ایس کی عمارت میں قبائلیوں سے متعلق نایاب کتابوں اور قبائلی میوزیم کا تحفظ

Posted On: 23 FEB 2022 11:24AM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • ٹی آر آئی اترا کھنڈ کی  مینٹر شپ کے تحت نئی دہلی کے نیشنل ٹرائبل  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے  نئی دہلی کے  بھارتیہ آدم جن جاتی  سیوا سنگٹھن ( بی اے جے ایس ایس)  کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط  کئے تاکہ قبائلیوں سے متعلق  نایاب کتابوں کو برقرار رکھنے، ان کا تحفظ کرنے اور انہیں ڈیجٹائز کرنے کے علاوہ قبائلی میوزیم  کی تزئین  کاری اور  ڈیجٹائزیشن کیا جاسکے۔
  • نئی دہلی کے این ٹی آر آئی میں وسیلے کا ایک سنٹر قائم کرنے اور نایاب کتابوں  کا ذخیرہ کئے جانے کے ساتھ ایک ڈیجیٹل لائبریری کا قیام۔

نئی دہلی کے  نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور  بھارتیہ آدم جن جاتی سیوا سنگٹھن (بی اے جے ایس ایس) نے  21  فروری 2022  کو  قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا کی موجودگی میں  این ٹی آر آئی  کے وسیلے کے ایک سینٹر  کے طور پر بی  اے جے ایس ایس کو تقویت دینے کے لئے  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ این ٹی آر آئی کی طرف سے  مفاہمت نامے پردستخط  ٹی آر آئی اترا کھنڈ کے ڈائریکٹر  جناب ایس ایس  تولیہ نے کئے، جب کہ  بھارتیہ آدم جن جاتی سیوا سنگٹھن (بی اے جے ایس ایس)  کے صدر جناب  نائن چندر ہیمبرم نے  اپنے  انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1CPCY.jpg

 اس موقع پر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ آزادی کے بعد سے  بہت سی ممتاز  شخصیتیں بھارتیہ آدم جن جاتی سیوا سنگٹھن  کے ساتھ جڑی رہی ہیں اور ڈاکٹر راجندر پرساد اس کے پہلے  چیئر مین تھے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارت کی قبائلی برادریوں کو  اوپر اٹھانے اور ان کی ہمہ گیر  اور جامع  ترقی اور شمولیت کے لئے ایک ممتاز سماجی ورکر جناب ٹھکر باپا کی جانب  1948  میں بی اے جے ایس ایس  قائم کی گئی تھی۔ جناب یو این دھیبر اور  جناب مرار جی دیسائی جیسے ممتاز  لیڈر  اور سماجی ورکر بھی  اس تنظیم سے جڑے رہے ہیں اور انہوں نے قبائلی برادری کو اوپر  اٹھانے کے لئے اپنی گراں قدر خدمات  پیش کی ہیں۔ جھنڈے والان  میں انسٹی ٹیوشن کی عمارت میں موجود  لائبریری میں نایاب کتابوں کا مجموعہ  ہے اور  قبائلی  دستکاری میوزیم میں رکھی ہوئی ہیں۔ اگر  ان کا تحفظ  اور  دیکھ بھال نہیں کی جاتی تو یہ وراثت  ختم ہو جاتی۔ ایسے  موقع پر  بی اے جے ایس ایس  کو  این ٹی آر آئی کا وسیلے کا  مرکز بنا کر  جب ہندوستان  آزادی  کی اپنی  75  ویں سالگرہ منا رہا ہے، قبائلی ثقافت اور  تاریخ  میں  دلچسپی رکھنے والے طلباء، محققین اور  وزیٹرس نئی دہلی میں دستیاب ان سہولیات کا استعمال کر سکیں گے اور آنے والی نسلیں مال مالا ثقافتی وراثت کے بارے میں جان سکیں گی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2A2X0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/38RUI.jpg

قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انل کمار جھا نے بتایا کہ  یہ پروجیکٹ  قبائلی امور کے وزیر کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ہے، جنہوں نے  آئندہ  این ٹی آر آئی  کے وسیلے کے سینٹر  کے طور پر منفرد  وراثت کو فروغ دینے کے لئے وزارت کے افسروں کے ساتھ  عمارت کا  دورہ کیا تھا اور  اس سلسلے میں اپنے مشورے    پیش کئے تھے۔ جناب  انل کمار جھا  نے  ٹی آر آئی اترا کھنڈ اور  ٹی آر آئی اڈیشہ کی  کوششوں کی تعریف کی ، جنہوں نے مفرد  وراثت کے تحفظ  کے لئے ایک منصوبہ  وضع کیا ہے۔

بھارتیہ آدم جن جاتی سیوا سنگٹھن  (بی اے جے ایس ایس) کے  صدر جناب  نائن چندر ہیمبرم نے  افسروں کی ٹیم کے ساتھ اس مقام کا دورہ کرنے کے لئے وزیر موصوف  کا شکریہ ادا کیا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے  میوزیم  کی بحالی اور  کتابوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے  اقدامات  کی تعریف کی۔ انہوں نے  آزادی کے بعد سے قبائلی پالیسیوں اور  دیگر  امور میں  بی اے جے ایس ایس  کی  سرگرمیوں اور اس کے رول کے بارے میں بھی آگاہ  کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/41DUS.jpg

 

آئی آئی پی اے کے ڈائریکٹر جنرل  جناب ایس این ترپاٹھی نے کہا کہ آئی آئی ٹی کانپور ، نیشنل ڈیجیٹل لائبریر ی کو فرو غ دے رہا ہے اور  جب کتابیں ڈیجیٹائز ہو جائیں گی تو یہ نیشنل  ڈیجیٹائز لائبریری میں دستیاب زبردست وسیلے میں شامل ہو جائیں گی۔

ایم او ٹی اے کے جوائنٹ سکریٹری  ڈاکٹر  نول جیت کپور  نے  ان سرگرمیوں کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا، جو  پروجیکٹ کی بحالی کے سلسلے میں انجام دی جائیں گی، تاکہ پروجیکٹ کو مکمل کیا جاسکے۔

بی  اے جے ایس ایس  لائبریری میں نایاب کتابوں کے تحفظ، انہیں ڈیجیٹائز کرنے اور  اسے  ایک ای- لائبریری کے طور پر فروغ دینے اور  قبائلی میوزیم  کی  تجدید کاری ،  نوادرات کو ڈیجیٹائزیشن کرنے اور  منفرد ثقافتی ورا ثت کے تحفظ کے لئے انٹر ایکٹو کیوسک بنانے کے لئے وزارت کی طرف سے 1.50  لاکھ روپے کی کل رقم منظور کی گئی ہے۔

ٹی آر آئی کے ڈائریکٹر جناب  راجندر کمار،  ٹی آر آئی اترا  کھنڈ کے ڈائریکٹر جناب  ایس ایس تولیہ، ایس سی ایس  ٹی آر ٹی آئی اڈیشہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے بی اوٹا،  این ٹی آر آئی کی محترمہ نوپر تیواری،  یو این ڈی پی  کی محترمہ میناکشی اور  بی اے جے ایس ایس کے دیگر اہم عہدیدارن اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح ا - ق ر)

U-1924



(Release ID: 1800473) Visitor Counter : 179